?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں کورونا کی وجہ سے اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2 ہزار 7سو سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے، اس وائرس سے 75مریضوں کا انتقال ہو گیا جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزار540ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 75مریض انتقال کرگئے جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزار 540 ہوگئی۔پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 2 ہزار 726 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2 ہزار 726 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کوویڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 4 ہزارسے زائد ہوچکی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 62 ہزار 706 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 29 لاکھ 88 ہزار 418 کوویڈ19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 4.34 فیصد ہوگئی، ملک بھر کے 631اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 4 ہزار743 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس کی تازہ صورتحال سے متعلق کہنا ہے کہ سختی کرنے سے کیسز کی شرح کم ہوئی ہے، اب کیسز کم ہو رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں صوبائی وزراء، ڈاکٹر عذرا پیچوہو، جام اکرام دھاریجو، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، ڈاکٹر باری، ڈاکٹر فیصل، ڈاکٹر سارہ خان، ڈاکٹر قیصر سجاد، کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، سیکریٹری صحت، سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری صنعت اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔


مشہور خبریں۔
یمنی فوج نے 5 امریکی جہازوں کو نشانہ بنایا
?️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں: امت اسلامیہ کے دشمنوں کے خلاف متعدد فوجی کارروائیوں کے
دسمبر
بھارتی اقدام پر آج عالمی عدالت انصاف روانگی تھی لیکن منسوخ کردی، اٹارنی جنرل
?️ 28 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے اٹارنی جنرل
اپریل
نیتن یاہو مصر کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت سے کیوں خوف زدہ ہے؟
?️ 8 فروری 2026سچ خبریں:بنیامین نیتن یاہو مصر کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت سے کیوں
فروری
صہیونی وفد کا دورہ قاہرہ
?️ 17 فروری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کا ایک وفد قیدیوں کے تبادلے کے پہلے
فروری
سیاحوں نے مری جانے کیلئے پولیس سے جھگڑا کیا: وزیر داخلہ
?️ 9 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر داخلہ نے انکشاف کیا ہے کہ کل
جنوری
غزہ میں صیہونی مظالم کا سلسلہ جاری
?️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ کے شمال میں ایک رہائشی مکان پر بمباری میں
اکتوبر
حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب، جماعت اسلامی کا مارچ ختم کرنے کا اعلان
?️ 1 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) جماعت اسلامی اور وفاقی حکومت کے درمیان مذاکرات
اگست
افغانستان میں طالبان کے پرتشدد حملے، امریکی کمانڈر نے اہم بیان جاری کردیا
?️ 30 جون 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں طالبان اور افغان فوج کے مابین شدید
جون