?️
نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس کا شدید قہر جاری ہے اور مسلسل چوتھے روز کورونا وائرس کے 2 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور بھارتی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اتوار کے روز بھارت میں کورونا کے 2 لاکھ 61 ہزار 500 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 48 لاکھ ہوگئی ہے جس کو دیکھتے ہوئے بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں 26 اپریل تک مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی میں انفیکشن کی شرح بڑھ کر تقریبا 30 فیصد ہوگئی ہے اور دہلی کے اسپتالوں میں بیڈ اور آئی سی یو کی بہت بڑی قلت پیدا ہوگئی ہے۔
دہلی حکومت کے سب سے بڑے لوک نائک اسپتال میں نہ تو عام بستر اور نہ ہی آئی سی یو بستر خالی ہے۔ کورونا کے مریض تمام اسپتالوں میں کھڑے ہیں۔
اس صورتحال میں دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے پیر کو لیفٹیننٹ گورنر انیل بیجل سے ملاقات میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا۔
لاک ڈاؤن کے دوران نئی دہلی میں تمام مارکیٹیں بند رہیں گی اور ریستوران میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ ریلوے اسٹیشن ، بس اسٹیشن ، ہوائی اڈے کے لیے مسافروں کو ٹکٹ دکھانا لازمی ہو گی ۔
حکومت کا کہنا ہے کہ اس دوران بغیر کسی ضروری کام کے باہر نکلنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، اتوار کو اروند کیجریوال نے کہا کہ دہلی کے اسپتالوں میں 100 کے قریب بستر باقی ہیں، تاہم اسپتالوں کے علاوہ ریاستی حکومت کی جانب سے بنکویٹ ہال اور اسپورٹس کمپلیکس میں بستروں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کی یہ دوسری لہر ہے جس کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ چار روز سے روزانہ 2 لاکھ سے زائد کورونا کیسز سامنے آ رہے ہیں، بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بھی 1625 رہی۔


مشہور خبریں۔
پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کو دیا بڑا جھٹکا
?️ 12 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں)کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
اپریل
سینیٹ اجلاس کی کہانی
?️ 27 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سینیٹ نے الیکشن ایکٹ (ترمیمی) بل 2022 اور قومی احتساب
مئی
اسرائیل شام کے ٹکڑے کرنے کا خواہاں
?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں: یدیعوت احرانوت اخبار کے تجزیہ کار رامی سمینی نے اس
جنوری
پاکستان گوادر بندرگاہ کو خطے کا تجارتی مرکز بنانے کا خواہاں
?️ 18 دسمبر 2024سچ خبریں: حکومت پاکستان گندم، کھاد اور چینی سمیت پبلک سیکٹر کی 60
دسمبر
ایف آئی اے اہلکاروں کےخلاف جعلی پاسپورٹ پر افغانوں کو سفر کی سہولت فراہم کرنے پر مقدمہ درج
?️ 24 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے اپنے
مئی
استعمار نائیجر میں کیا کرنا چاہتا ہے؟
?️ 3 اگست 2023سچ خبریں:اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تیانی نے نائجر میں کسی بھی
اگست
جرمن شہری بڑھاپے میں غربت سے خوفزدہ
?️ 26 مئی 2023سچ خبریں:بہت سے جرمن شہریوں کو خدشہ ہے کہ ان کی قانونی
مئی
زیلنسکی نے 198 روسی اور یوکرائنی شہریوں پر پابندی عائد کی
?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یوکرین کی قومی سلامتی اور
جنوری