بن سلمان کے حکم پر اعلی سعودی اہلکار کی مشکوک گمشدگی کا راز

بن سلمان

?️

سعودی کارکن عبدالحکیم الدخیل نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی مخالفت کی وجہ سے سعودی عرب میں ایک اہم سیکیورٹی اہلکار کی گمشدگی کے راز سے پردہ اٹھایا۔

عبدالحکیم الدخیل نے اپنے صارف اکاؤنٹ میں لکھا کہ سعودی عرب جبر کی سرزمین ہے اور اس کے افسروں اور فوجی شخصیات کی برطرفی شہزادوں اور اہلکاروں کے درمیان تنازعات کا باعث بنی رہتی ہے۔

سعودی لیکس کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے مزید تاکید کی کہ آل سعود حکومت سے ہٹائے گئے عہدیداروں میں سے ایک لیفٹیننٹ جنرل سعود بن عبدالعزیز بن ہلال ہیں جو بن سلمان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد برسوں پہلے منظر سے پراسرار طور پر غائب ہوگئے تھے۔

اس سعودی کارکن نے زور دے کر کہا کہ بن ہلال کئی اعلیٰ سیکورٹی عہدوں پر فائز تھے اور سابق ولی عہد محمد بن نائف کے ساتھ اچھے تعلقات کے لیے جانے جاتے تھے۔

مخالفین کو ختم کرنے اور وہ دنیا کے کونے کونے مین ان پر مقدمہ چلانے کی پالیسی آل سعود حکومت میں ظلم اور جابرانہ حکومت کو جاری رکھنے کا ایک مستقل طریقہ ہے۔ یہ اس وقت ہے جب اس حکومت کے ہاتھوں دوسرے لوگ غائب ہو چکے ہیں۔
سعودی کارکن اور سعودی التجام الوطنی پارٹی کے بانی رکن منا المحزل الیامی کو 10 جولائی 2022 کو لبنان کے دارالحکومت بیروت میں قتل کر دیا گیا تھا اور ان کے قتل کے محرکات کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ دریں اثنا، لبنانی پولیس نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ الیامی کو ان کے دو بھائیوں نے خاندانی تنازعات کی وجہ سے چاقو مار کے قتل کر دیا ۔

یہ بیان جس پر بیروت میں سعودی سفارت خانے کے فوری ردعمل کا سامنا کرنا پڑا جس نے فوری طور پر تحقیقات کی اور اس معاملے کو سائیڈ لائن کرنے کی کوشش کی۔ وہی کارروائی جو اس نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے حوالے سے کی تھی۔ اسی دوران نیشنل گیدرنگ پارٹی نے اعلان کیا کہ الیامی کو لبنان میں مشکوک انداز میں قتل کیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

جی پی ایس میں بڑے پیمانے پر خلل؛ یورپ میں ہزاروں پروازیں متاثر

?️ 7 ستمبر 2025سچ خبریں: سویڈن کے ٹی وی چینل ایس ٹی وی کی رپورٹ

امریکہ کس حد تک فلسطینی بچوں کے قتل عام میں شریک ہے؟ برطانوی میگزین کی زبانی

?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: برطانوی آنلائن میگزین کی نے اطلاع دی ہے کہ گزشتہ

شام میں امریکی فوجی مشن کے بارے میں امریکی عہدہ دار کا بیان

?️ 28 جولائی 2021سچ خبریں:ایک امریکی نیوز ویب سائٹ نے واشنگٹن کے ایک سرکاری عہدہ

نیب ریفرنس: اسحٰق ڈار کو احتساب عدالت میں حاضری سے مستقل استثنیٰ مل گیا

?️ 15 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب ریفرنس میں

ٹرمپ کا نیٹو کو دھچکا؛ سالانہ اجلاس منسوخ ہونے کے امکانات

?️ 29 اپریل 2026سچ خبریں:رپورٹس کے مطابق نیٹو امریکی صدر کی مسلسل دھمکیوں کے بعد

لندن اور تل ابیب میں کشیدگی برقرار؛ مقبوضہ بیت المقدس میں برطانوی قونصل خانہ بند کرنے کا اعلان

?️ 8 اکتوبر 2026سچ خبریں:مغربی کنارے میں صیہونی آبادکاری کے معاملے پر برطانیہ اور اسرائیل

امریکی حکام کو یمن میں شکست کا بھاری اعتراف 

?️ 9 اپریل 2025سچ خبریں: نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا کہ پینٹاگون کے حکام نے کانگریس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے