بھارت میں کورونا وائرس کا قہر جاری، نئی دہلی میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا

بھارت میں کورونا وائرس کا قہر جاری، نئی دہلی میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا

?️

نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس کا شدید قہر جاری ہے اور مسلسل چوتھے روز کورونا وائرس کے 2 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور بھارتی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اتوار کے روز بھارت میں کورونا کے 2 لاکھ 61 ہزار 500 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 48 لاکھ ہوگئی ہے جس کو دیکھتے ہوئے بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں 26 اپریل تک مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی میں انفیکشن کی شرح بڑھ کر تقریبا 30 فیصد ہوگئی ہے اور دہلی کے اسپتالوں میں بیڈ اور آئی سی یو کی بہت بڑی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

دہلی حکومت کے سب سے بڑے لوک نائک اسپتال میں نہ تو عام بستر اور نہ ہی آئی سی یو بستر خالی ہے۔ کورونا کے مریض تمام اسپتالوں میں کھڑے ہیں۔

اس صورتحال میں دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے پیر کو لیفٹیننٹ گورنر انیل بیجل سے ملاقات میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا۔

لاک ڈاؤن کے دوران نئی دہلی میں تمام مارکیٹیں بند رہیں گی اور ریستوران میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ ریلوے اسٹیشن ، بس اسٹیشن ، ہوائی اڈے کے لیے مسافروں کو ٹکٹ دکھانا لازمی ہو گی ۔

حکومت کا کہنا ہے کہ اس دوران بغیر کسی ضروری کام کے باہر نکلنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، اتوار کو اروند کیجریوال نے کہا کہ دہلی کے اسپتالوں میں 100 کے قریب بستر باقی ہیں، تاہم اسپتالوں کے علاوہ ریاستی حکومت کی جانب سے بنکویٹ ہال اور اسپورٹس کمپلیکس میں بستروں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کی یہ دوسری لہر ہے جس کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ چار روز سے روزانہ 2 لاکھ سے زائد کورونا کیسز سامنے آ رہے ہیں، بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بھی 1625 رہی۔

مشہور خبریں۔

وینزویلا پر حملہ امریکی سامراجی پالیسیوں کا تسلسل ہے:فلسطینی مزاحمتی گروہ

?️ 4 جنوری 2026 وینزویلا پر حملہ امریکی سامراجی پالیسیوں کا تسلسل ہے:فلسطینی مزاحمتی گروہ

ایران کی جیت کا کھیل؛ تیل کی پابندیاں اٹھا کر تیل کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے واشنگٹن کی مایوسی

?️ 19 مارچ 2026سچ خبریں: امریکہ نے 140 ملین بیرل ایرانی تیل پر عائد پابندیاں

مصری وزیر خارجہ نے شام کی عرب لیگ میں واپسی کی امید ظاہر کی

?️ 24 جنوری 2022سچ خبریں:   مصری وزیر خارجہ سامح شکری نے امید ظاہر کی کہ

ہزاروں یمنی بیماروں کی حالت زار

?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں:صنعاء کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے منیجر خالد الشیف نے

سکیورٹی خدشات: کوئٹہ سے ٹرین سروس ایک روز کیلئے معطل

?️ 25 دسمبر 2025کوئٹہ (سچ خبریں) بلوچستان سے اندرون صوبہ اور دیگر صوبوں کیلئے ٹرین

اسرائیل نے غزہ میں زندگی کی تمام نشانیاں تباہ کر دی

?️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں: غزہ کی وزارت صحت سے منسلک فیلڈ ہسپتالوں کے ڈائریکٹر

صہیونی پارلیمنٹ کے سامنے نیتن یاہو کے مخالفین کے 115,000 افراد کا اجتماع

?️ 28 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی سیکورٹی فورسز اور پولیس نے اعلان کیا کہ

یوکرین کے سلسلے میں چین اور امریکہ کے درمیان ٹویٹر تنازعہ

?️ 11 فروری 2022سچ خبریں:  اقوام متحدہ میں امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے