کولمبیا کا امریکہ پر الزام

کولمبیا کا امریکہ پر الزام

?️

سچ خبریں:کولمبیا کے صدر گوستاوو پیٹرو نے امریکہ پر الزام لگایا ہے کہ امریکی فورسز نے ایک بےگناہ کولمبیائی ماہی‌گیر کو قتل کر کے ملک کی سمندری خودمختاری کی خلاف ورزی کی ہے۔

المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، کولمبیا کے صدر گوستاوو پیٹرو نے امریکہ کے خلاف شدید ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن نے بحرِ کیریبین (Caribbean Sea) کو غیرمحفوظ بنا دیا ہے اور وہاں قتل عمد کا ارتکاب کیا ہے، پیٹرو نے اسے "قتل عمد” قرار دیتے ہوئے واشنگٹن سے فوری وضاحت طلب کی۔

یہ بھی پڑھیں:بشردوستانہ جدوجہد کے بغیر غزہ میں بچوں کے قاتل پیچھے نہ ہٹتے: کولمبیا کے صدر

پیٹرو نے امریکی حکام پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے کولمبیا کی آبی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی کی ہے اور ایک بےگناہ کولمبیائی شہری کو ہلاک کیا ہے۔

ان کے بقول، مقتول شخص الخاندرو کارانزا نامی ماہی‌گیر تھا جس کا کسی منشیات کے کاروبار یا غیرقانونی سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ وہ اپنی روزمرہ صیادی کی سرگرمی میں مصروف تھا جب یہ واقعہ پیش آیا۔

پیٹرو نے وضاحت کی کہ جب ماہی‌گیر کی کشتی کے ایک انجن نے کام کرنا چھوڑ دیا، تو اس نے مدد کے لیے سگنل بھیجا لیکن اس کے بعد امریکی فورسز کی کارروائی سے وہ ہلاک ہو گیا۔

مزید پڑھین:کولمبیا کے صدر: تمام اسرائیلی سفارت کاروں کو فوری طور پر ملک چھوڑ دینا چاہیے

کولمبیائی صدر نے واقعے کو جان بوچھ کر قتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف انسانی حقوق بلکہ کولمبیا کی خودمختاری پر حملہ ہے،انہوں نے آخر میں واشنگٹن سے باضابطہ وضاحت اور جوابدہی کا مطالبہ کیا۔

مشہور خبریں۔

لبنانی وزیر اطلاعات پر دباؤ ؛عرب مفادات یا سعودی دباؤ؟

?️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں:لبنانی وزیر خارجہ نے سعودی عرب کے ساتھ اپنے ملک کے

ہمارا مقصد کسی کی ناک رگڑنا نہیں۔ قمر زمان کائرہ

?️ 7 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ

حزب اللہ کے خلاف سعودی عرب کا متحد موقف

?️ 22 ستمبر 2025سچ خبریں: لبنانی اخبار الجدید نے اپنے آج کے شمارے میں لکھا

ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل سلامی نے فلسطینیوں کی حمایت میں اہم بیان جاری کردیا

?️ 20 مئی 2021تہران (سچ خبریں)  ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل سلامی نے

کورونا وائرس پھر سے پیھلنے لگا

?️ 3 جولائی 2021کراچی(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے مثبت آنے

شمالی شام میں سات ترک فوجی ہلاک اور زخمی

?️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں:نیوز ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شمالی شام میں ترکی

عراقی انتخابات کے نتائج کا جائزہ؛ پارلیمانی نشستوں کی تقسیم کیسے ہوتی ہے؟

?️ 13 نومبر 2025سچ خبریں: عراق کے پارلیمانی انتخابات میں 21.4 ملین ووٹرز میں سے 12

یونان کا غزہ میں بین الاقوامی فورس میں شمولیت کا اعلان

?️ 15 فروری 2026یونان کا غزہ میں بین الاقوامی فورس میں شمولیت کا اعلان یونان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے