قاہرہ (سچ خبریں) مصر اور اقوام متحدہ نے بیت المقدس میں کشیدگی کم کرنے اور غزہ میں منڈلاتے جنگ کے بادلوں کو دیکھتے ہوئے جنگ کے ان خطرات کو کم کرنے کے لیے متفقہ کوششیں جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مصر ی وزیر خارجہ سامع شکری اور مشرق وسطیٰ میں امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے مندوب ٹور ونسلینڈ نے بیت المقدس اور غزہ میں کشیدگی سے بچنے کے لیے رابطے تیز کرنے پر اتفاق کیا، وزیر خارجہ نے کہا کہ اردن، فرانس اور جرمنی کے ساتھ مصر کی مشترکہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔
یاد رہے کہ صہیونی حکومت اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان مقبوضہ علاقوں اور غزہ میں حالات کشیدہ ہیں، اور اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ غزہ کی جانب سے حماس نے اسرائیل کی طرف راکٹ داغے، جس کے جواب میں اسرائیل نے تنظیم کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی ہے۔
دوسری جانب قابض فوج اور صہیونی پولیس کی فول پروف سیکورٹی میں یہودی شرپسندوں کے ہاتھوں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔
بدھ کے روز 134 یہودی آبادکاروں نے فوج اور پولیس کی فول پروف سیکورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہودی آبادکاروں اور صہیونی انٹیلی جنس حکام سمیت کئی شرپسندوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر بے حرمتی کی، یہودی آبادکار الگ الگ گروہوں کی شکل میں قبلہ اول میں داخل ہوئے اور مقدس مقامات کی توہین کی۔
مشہور خبریں۔
انڈونیشیا میں مہنگائی بڑھتی ہوئی
جنوری
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے قتل عام کا سلسلہ جاری، حریت رہنماؤں نے شدید تشویش کا اظہار کردیا
اپریل
ٹرمپ اور امریکہ کا زوال
جنوری
Government targets 16.6% tax revenue growth in 2019
مسلم لیگ(ن) کا پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کا مطالبہ
نومبر
نیتن یاہو اپنی سیاسی بقا کے لیے کہاں تک گِر سکتے ہیں؟ سینیگال کے وزیر اعظم کی زبانی
ستمبر
نتن یاہو کی جنگ سے صہیونیستوں کو 41 ارب ڈالر کا نقصان
اپریل
سندھ حکومت نے کراچی میں مزید سختی کرنے کا فیصلہ کیا
مئی