سچ خبریں:عبرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق موساد کے سربراہ دیوید بارنیا عوامی توجہ ہٹانے اور غزہ میں قید اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ کو بہلانے کے لیے قطر کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی چینل 12 نے ایک اسرائیلی عہدیدار کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ موساد کے چیف دیوید بارنیا کا قطر دورہ صرف عوامی توجہ ہٹانے اور غزہ میں قید اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ کو بہلانے کی ایک کوشش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی قیدیوں کے اہلخانہ نے نیتن یاہو سے کیا کہا؟
موساد چیف کا دوحہ دورہ اور اسرائیلی قیدیوں کا مسئلہ
بارنیا نے تقریباً دو ماہ قبل بھی قیدیوں کے تبادلے کے لیے حماس کے ساتھ مذاکرات کے مقصد سے قطر کا دورہ کیا تھا، مگر وہ بات چیت بے نتیجہ ثابت ہوئی، اسرائیلی حکام کے مطابق یہ دورہ ایک مرتبہ پھر عوامی جذبات کو فریب دینے کی کوشش ہے۔
نیتن یاہوکے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری
یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ کی جانب سے نیتن یاہواور ان کی کابینہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے مسلسل ہفتہ وار اور روزانہ کی بنیاد پر جاری ہیں۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ کا تل ابیب میں مظاہرہ
ان مظاہروں میں نیتن یاہو پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ وہ قیدیوں کی رہائی کے مسئلے پر سنجیدگی سے کام نہیں کر رہے۔
مشہور خبریں۔
معاہدے کی تکمیل کیلئے دیگرشراکت داروں سے یقین دہانی ’ضروری‘ ہے، آئی ایم ایف
مارچ
بیرون ملک بھیک مانگنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کیلئے بل سینیٹ میں پیش
جنوری
غزہ جنگ اور یمنی فوج کی کارروائیوں سے اسرائیل کی معیشت کو بھاری نقصان
جنوری
امریکہ میں یہودی اداروں کی نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کی تیاری
جولائی
پاراچنار نقل و حمل کے راستوں کی رکاوٹ
دسمبر
کورونا کے بارے میں ایف بی آئی کا اہم اعتراف
مارچ
طلبہ تنظیموں کا سندھ حکومت سے طلبہ یونین پر پابندی فی الفور ختم کرنے کا مطالبہ
فروری
غزہ میں انسانی امداد کے ٹرکوں کی آمد میں کمی
دسمبر