🗓️
موغادیشو (سچ خبریں) افریقی ملک صومالیہ میں فوجی تربیتی کیمپ پر خودکش حملے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق افریقی ممالک صومالیہ اور نائیجیریا میں مختلف کارروائیوں کے دوران 45 افراد ہلاک ہوگئے، خبررساں اداروں کے مطابق صومالی دارالحکومت موغادیشو میں فوجی تربیتی کیمپ پر خودکش حملے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے، جن میں زیادہ تر شہری ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آور نے فوج میں شامل ہونے کے خواہاں نوجوانوں کی قطار پر خودکش حملہ کیا، دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور صرف ایمبولنس کو جانے کی اجازت دی گئی۔
امدادی کارکنوں نے کئی زخمیوں کو موغادیشو کے مدینہ اسپتال منتقل کیا، جہاں چند زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب نائیجیریا میں ہونے والے 2 حملوں میں 25 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے، ذرائع ابلاغ کے مطابق پہلا حملہ بینو صوبے کے علاقے آگاٹو میں ہوا، جس میں 11 افراد مارے گئے، جبکہ دوسرا حملہ صوبہ پلاٹیو کے علاقے باسا میں ہوا جس میں 14 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل افریقی ملک برکینا فاسو میں فوجی کارروائی میں 25 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے تھے۔
مشہور خبریں۔
صیہونی فوج کا ایک بار پھر اپنی نااہلی کا اعلان
🗓️ 26 جون 2023سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک چینل نے صہیونی فوج کا حوالہ
جون
برطانوی ولی عہد کی اہلیہ کینسر میں مبتلا
🗓️ 25 مارچ 2024سچ خبریں: انگلینڈ کے ولی عہد کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے ایک
مارچ
بلوچستان کا گندم کی بین الصوبائی نقل و حمل پر پابندی ہٹانے کا مطالبہ
🗓️ 11 جنوری 2023بلوچستان 🙁سچ خبریں) بلوچستان نے پنجاب اور سندھ سے گندم کی بین
جنوری
افریقہ میں فرانس کا آخری قلعہ کیسے فتح ہوا؟
🗓️ 29 اگست 2023نائجریا میں ہونے والی حالیہ پیش رفت سے ظاہر ہوتا ہے کہ
اگست
فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار
🗓️ 23 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں عام شہریوں
اکتوبر
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
🗓️ 19 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا
اپریل
چین سے ویکسین کی ایک اور بڑی کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی
🗓️ 8 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وباء کورونا وائرس کے پیش نظر پی
اگست
امریکی ریاست ٹیکساس کی سرحد کے قریب فائرنگ، درجنوں افراد ہلاک ہوگئے
🗓️ 22 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی ریاست ٹیکساس کی سرحد کے قریب فائرنگ ہونے کی
جون