بھارت میں ایک اسپتال کے کورونا وارڈ میں خوفناک حادثہ، متعدد افراد جل کر ہلاک ہوگئے

بھارت میں ایک ہسپتال کے کورونا وارڈ میں خوفناک حادثہ، متعدد افراد جل کر ہلاک ہوگئے

?️

نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں جہاں ایک طرف کورونا وائرس کی وجہ سے لوگوں کی موتیں واقع ہورہی ہیں وہیں دوسری طرف اسپتال بھی محفوظ نہیں ہیں اور آئے دن متعدد علاقوں سے اسپتال میں آتشزدگی کی خبریں موصول ہوتی رہتی ہیں اور اب تک سینکڑوں افراد اسپتالوں کے اندر آگ لگنے کی وجہ سے ہلاک ہوجاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست گجرات کے ایک خیراتی اسپتال کے کورونا وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 18 افراد بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

خبررساں اداروں کے مطابق ریاست گجرات میں ایک ٹرسٹ کے زیر انتظام بہروچ ویلفیئر اسپتال کے کورونا وارڈ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی، آگ تیزی سے آئی سی یو تک پہنچ گئی، جس میں جھلس کر 2 نرسوں سمیت 18 افراد ہلاک ہوگئے۔

گجرات کے وزیر صحت کے ترجمان نے بتایا کہ اسپتال میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیاں اور کورونا وارڈ اور آئی سی یو سے مریضوں کو دوسرے اسپتالوں میں منتقلی کے لیے 40 ایمبولینسیں بھی بھیجی گئی ہیں۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے 4 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا، جبکہ 50 سے زائد مریضوں کو قریبی 4 اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جن میں سے 20 کورونا مریضوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں رواں برس اسپتالوں میں آتشزدگی کے 3 بڑے واقعات رونما ہوچکے ہیں، جن میں مجموعی طور پر 50 مریض ہلاک اور 9 زخمی ہوئے تھے، جبکہ آکسیجن کی قلت اور مریضوں کے بے پناہ رش کی وجہ سے صحت کا نظام مفلوج ہوگیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی سائنسدانوں نے کورونا کے ملک میں بڑھتے کیسوں اور اموات کی بڑی وجہ وزیراعظم نریندر مودی کو قرار دے دیا۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نے کورونا وائرس میں اضافے کا انتباہ نظرانداز کیا، بھارتی سارس جینیٹکس کنسورشیم نیکورونا میں شدت سے متعلق مارچ میں انتباہ دیا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو کا فوجی بجٹ میں بھاری اضافہ

?️ 28 نومبر 2025سچ خبریں:  غاصب اسرائیلی ریاست کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے فوجی

دفعہ 144 کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواستوں پر الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب

?️ 12 مارچ 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف پاکستان تحریک

حجرے میں دھماکے سے سابق سینیٹر عباس آفریدی سمیت 3 افراد زخمی

?️ 5 جون 2025کوہاٹ (سچ خبریں) گیس لیکج سے ہونیوالے دھماکے میں سابق سینیٹر عباس

سولر پینلز صارفین کی نیٹ میٹرنگ؛ گرڈ بجلی صارفین پر 159 ارب روپے کے اضافی بوجھ کا انکشاف

?️ 9 مارچ 2025لاہور: (سچ خبریں) نیٹ میٹرنگ کے ذریعے چھتوں پر سولر پینلز لگانے

ٹرمپ کی تجارتی پالیسیوں سے ان کی حمایت میں کمی

?️ 13 جولائی 2025 سچ خبریں:ایک سروے رپورٹ کے مطابق، امریکی رائے دہندگان خاص طور

ریاض میں ایرانی سفارت خانے کے دروازے کئی سال بعد کھل گئے

?️ 13 اپریل 2023سچ خبریں:روئٹرز خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سات سال بعد

اسرائیل 2048 تک باقی نہیں رہ سکے گا: صہیونی تجزیہ کار

?️ 5 ستمبر 2026سچ خبریں:عبرانی اخبار معاریو میں صہیونی تجزیہ کار دان پیری نے خبردار

حکومت نے عثمان مرزا کیس کی پیروی خود کرنے کا فیصلہ کر لیا

?️ 12 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے عثمان مرزا کیس کی پیروی خود

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے