افریقی ملک برکینا فاسو میں دہشت گردوں کا خطرناک حملہ، ایک درجن کے قریب پولیس افسر ہلاک ہوگئے

افریقی ملک برکینا فاسو میں دہشت گردوں کا خطرناک حملہ، ایک درجن کے قریب پولیس افسر ہلاک ہوگئے

?️

برکینا فاسو (سچ خبریں) افریقی ملک برکینا فاسو میں دہشت گردوں نے خطرناک حملہ کرتے ہوئے ایک درجن کے قریب پولیس افسران کو ہلاک کردیا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے ابھی تک اس حملے کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق برکینافاسو کی حکومت کی جانب سے بھی اس حوالے سے باقاعدہ بیان جاری نہیں کیا گیا تاہم مقامی ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں نے رات گئے پولیس پر حملہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ اس حملے میں 11 افسران مارے گئے۔

قبل ازیں 6 جون کو بھی برکینا فاسو میں بدترین حملے میں 132 افراد ہلاک ہوگئے تھے جہاں نائیجر کی سرحد سے ملحقہ صوبے یاگا کے گاؤں سولہان میں دہشت گردوں نے دھاوا بول دیا تھا، سرکاری بیان میں کہا گیا تھا کہ دہشت گردوں نے گھروں اور مارکیٹوں کو نذر آتش کیا۔

حکومت نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا اور حملہ آوروں کو دہشت گرد قرار دیا تھا جبکہ کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تھی، حکومت کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ حملے میں 40 افراد زخمی بھی ہوئے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی ایک بیان میں حملے کی مذمت کی تھی جہاں 7 بچے بھی جاں بحق ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی امن فوج کی موجودگی کے باوجود جنوبی افریقی خطے کے ساحلی علاقوں میں القاعدہ اور داعش سے منسلک گروپس کی جانب سے حملوں میں اضافہ ہوا ہے جہاں شہری بھی بڑی تعداد میں نشانہ بنے ہیں۔

برکینافاسو میں جاری خانہ جنگی کے دوران اب تک صرف دو سال میں 11 لاکھ 14 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں جبکہ مالی سے آئے ہوئے 20 ہزار سے زائد مہاجرین کو پناہ دے رکھی ہے۔

ہیومن رائٹس واچ جنوبی افریقہ کے ڈائریکٹر کورین ڈوفکا کے مطابق تازہ حملوں میں ہونے والی ہلاکتوں کے نتیجے میں جنوری سے اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 500 سے زائد ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں برس یہ سلسلہ دیکھا گیا ہے کہ دہشت گرد گاؤں میں آکر سول اختیارات ہاتھ میں لیتے ہیں اور گاؤں والوں کو سزائیں دیتے ہیں، رواں برس مارچ میں ہمسایہ ملک نائیجر کے جنوب مغربی گاؤں میں دہشت گردوں نے 137 افراد کو نشانہ بنایا تھا۔

مشہور خبریں۔

پاکستان اپنی کرنسی کی قدر میں دوبارہ کمی نہیں کرے گا، فچ

?️ 11 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایک بین الاقوامی

نیپرانے بجلی کے نرخ میں 2 روپے 51 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی

?️ 27 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہ

بلنکن کا ایران کو گرانے میں امریکہ کی ناکامی کا اعتراف

?️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کونسل آن فارن ریلیشنز کے

چیف جسٹس کی ماہانہ تنخواہ بڑھا کر 12 لاکھ 29 ہزار 189 روپے مقرر

?️ 4 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قائم مقام صدر اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی

کھیلوں میں پستی کی بنیادی وجہ دو خاندانوں کی حکومت ہے

?️ 2 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا

رانا شمیم کیس: اصل بیانِ حلفی جمع کرانے کی ہدایت

?️ 30 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کو

دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تمام پروازوں کی معطلی

?️ 10 جون 2022سچ خبریں:   شامی میڈیا نے آج دوپہر جمعہ کو اطلاع دی کہ

یمنی جنگ میں منصور ہادی موساد کا کرائے کا فوجی ، سعودی صہیونیوں کے خادم

?️ 9 مارچ 2022سچ خبریں:صہیونی صحافی کےذریعہ مفرور اور مستعفی یمنی صدر عبد ربہ منصور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے