?️
برکینا فاسو (سچ خبریں) افریقی ملک برکینا فاسو میں دہشت گردوں نے خطرناک حملہ کرتے ہوئے ایک درجن کے قریب پولیس افسران کو ہلاک کردیا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے ابھی تک اس حملے کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق برکینافاسو کی حکومت کی جانب سے بھی اس حوالے سے باقاعدہ بیان جاری نہیں کیا گیا تاہم مقامی ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں نے رات گئے پولیس پر حملہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ اس حملے میں 11 افسران مارے گئے۔
قبل ازیں 6 جون کو بھی برکینا فاسو میں بدترین حملے میں 132 افراد ہلاک ہوگئے تھے جہاں نائیجر کی سرحد سے ملحقہ صوبے یاگا کے گاؤں سولہان میں دہشت گردوں نے دھاوا بول دیا تھا، سرکاری بیان میں کہا گیا تھا کہ دہشت گردوں نے گھروں اور مارکیٹوں کو نذر آتش کیا۔
حکومت نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا اور حملہ آوروں کو دہشت گرد قرار دیا تھا جبکہ کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تھی، حکومت کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ حملے میں 40 افراد زخمی بھی ہوئے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی ایک بیان میں حملے کی مذمت کی تھی جہاں 7 بچے بھی جاں بحق ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی امن فوج کی موجودگی کے باوجود جنوبی افریقی خطے کے ساحلی علاقوں میں القاعدہ اور داعش سے منسلک گروپس کی جانب سے حملوں میں اضافہ ہوا ہے جہاں شہری بھی بڑی تعداد میں نشانہ بنے ہیں۔
برکینافاسو میں جاری خانہ جنگی کے دوران اب تک صرف دو سال میں 11 لاکھ 14 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں جبکہ مالی سے آئے ہوئے 20 ہزار سے زائد مہاجرین کو پناہ دے رکھی ہے۔
ہیومن رائٹس واچ جنوبی افریقہ کے ڈائریکٹر کورین ڈوفکا کے مطابق تازہ حملوں میں ہونے والی ہلاکتوں کے نتیجے میں جنوری سے اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 500 سے زائد ہوگئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ رواں برس یہ سلسلہ دیکھا گیا ہے کہ دہشت گرد گاؤں میں آکر سول اختیارات ہاتھ میں لیتے ہیں اور گاؤں والوں کو سزائیں دیتے ہیں، رواں برس مارچ میں ہمسایہ ملک نائیجر کے جنوب مغربی گاؤں میں دہشت گردوں نے 137 افراد کو نشانہ بنایا تھا۔


مشہور خبریں۔
نئے قائد ایوان کے لیے شاہ محمود قریشی اور شہباز شریف میں مقابلہ
?️ 10 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)گزشتہ روز ایوزیشن کی جانب سے عمران خان کے خلاف
اپریل
ترکی کا ایک بار پھر شام پر حملہ
?️ 28 جولائی 2022سچ خبریں:ترک افواج نے شام کے القامشلی شہر کے الحمقیہ محلے پر
جولائی
معمولی رشوت کے ذریعہ اسرائیلی فوجی اڈے میں داخلہ ممکن:عبرانی میڈیا
?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں:عبرانی زبان میڈیا رپورٹ نے انکشاف کیا ہے کہ چند ٹھیکیدار
نومبر
بڑی صنعتوں کی پیداوار میں مسلسل تیسرے مہینے اضافہ
?️ 16 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جنوری میں بڑی صنعتوں کی پیدوار میں مسلسل
مارچ
وزیر اعظم کی طرف سے آئی ایس آئی کے تقرر کا نوٹی فکیشن جاری کیے جانے کا امکان ہے
?️ 22 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سعودی عرب کے
اکتوبر
فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم نہیں، مؤخر کیے گئے ہیں، مفتاح اسمٰعیل
?️ 8 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ وزیر
ستمبر
واٹس ایپ کون سے صارفین کے اکاؤنٹ معطل کرے گا؟
?️ 17 جولائی 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ نے صارفین کو خبردار کیا گیا ہے
جولائی
عراق میں امریکی اتحاد کے قافلے کے راستے میں دھماکہ
?️ 23 فروری 2022سچ خبریں:عراق میں امریکی اتحاد کے ایک لاجسٹک قافلے کو سڑک کنارے
فروری