سچ خبریں:تازہ ترین سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ جرمن شہریوں کی اکثریت کا خیال ہے کہ 2022 میں کورونا کا مقابلہ کرنا نئی جرمن حکومت کی ترجیح ہونی چاہیے۔
جرمنی میں ہونے والے تازہ ترین سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ جرمن شہریوں کا خیال ہے کہ 2022 میں جرمنی میں سب سے فوری اور اہم سیاسی مسئلہ کورونا کا مسئلہ ہے، سروے کے مطابق جرمن شہریوں کا خیال ہے کہ 2022 کے اہم ترین سیاسی مسائل میں سے کورونا وبائی امراض کا مقابلہ، پنشن اور سکیورٹی کی فراہمی شامل ہیں۔
ِلڈ میگزین اور انسا انسٹی ٹیوٹ کے ذریعے کیے گئے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 61% جرمن شہریوں کا خیال ہے کہ کورونا وبا کے خلاف جنگ ایک اہم ترین مسئلہ ہے جسے 2022 میں نئی جرمن وفاقی حکومت کو حل کرنا چاہیےجبکہ طبی عملے کی ہنگامی صورتحال کا مقابلہ کرنا بھی ان 5 اہم مسائل میں سے ایک ہے جن پر حکومت کو توجہ دینی چاہیے اور 56% شہری اسے اہم سمجھتے ہیں۔
واضح رہے کہ سروے میں حصہ لینے والوں نے متعدد معاشی مسائل کو بھی بہت اہمیت دی، جن میں ریٹائر ہونے والوں کی سکیورٹی اور تنخواہ ،اپارٹمنٹس کی تعمیر اور سستی رہائش نیز توانائی کی قیمتوں میں کمی بھی شامل ہیں، یہ رائے شماری 23 سے 30 دسمبر کے درمیان 2004 جرمن شہریوں کے درمیان کرائی گئی۔