شام کی سعودی عرب میں سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کی تیاری

سعودی

?️

سچ خبریں:شامی ذرائع ابلاغغ نے اس ملک کی خارجہ کے ایک ٹیکنیکل وفد کے سعودی عرب میں شامی سفارت خانے کو دوبارہ کھولنے کے حالیہ سفر کی خبر دی ہے۔

شام اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے سلسلہ میں اس ملک کے میڈیا نے شامی وزارت خارجہ کے ایک تکنیکی وفد کے سعودی عرب کے حالیہ دورے کی خبر دی ہے تاکہ ریاض میں دمشق کےسفارت خانے کے افتتاح کے مقام کی تیاری کی جا سکے۔

شام کے الوطن اخبار نے ریاض میں ذرائع ابلاغ کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ مذکورہ وفد نے ریاض کے دورے کے دوران شامی شہریوں کے سفارتی معاملات کے حل کے لیے شامی سفارتخانے کو دوبارہ کھولنے کے لیے ضروری شرائط کا جائزہ لیا ہے ۔

تاہم تشخیصی شعبے کے مطابق، موجودہ صورتحال میں اس سفارت خانے کو دوبارہ کھولنا اور مرمت کرنا ممکن نہیں ہے، اس کے لیے وقت درکار ہے،ذرائع ابلاغ نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کی طرف سے دو طرفہ سفارتی اور قونصلر تعلقات کو دوبارہ شروع کرنے کی عجلت کو دیکھتے ہوئے، شام کی وزارت خارجہ عارضی طور پر دوسری عمارت کرائے پر لے گی تاکہ سفارت خانے کی سابقہ عمارت کے مرمت ہونے کے اس میں کام شروع کیا جا سکے،اس ذریعے نے انکشاف کیا کہ قونصل خانے کا افتتاح اور سفارت کاروں کی تقرری مئی کے آخر یا جون کے شروع میں کی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان گزشتہ 18 اپریل کو 12 سال بعد کسی سعودی وزیر کے شام کے دورے پر دمشق پہنچے اس لیے کہ مارچ 2012 میں سعودی عرب نے دمشق میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا اور شامی حکومت سے سفارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے۔

مشہور خبریں۔

بورڈ آف پیس میں اسرائیل کے ہونے نہ ہونے سے پاکستان کو فرق نہیں پڑتا۔ دفتر خارجہ

?️ 19 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم امریکی

باکو اور ماسکو کا اسٹریٹجک اتحاد کو مضبوط کرنے اور راہداریوں کی ترقی کے لیے ایک بڑا قدم 

?️ 20 جون 2026سچ خبریں: ماسکو اور باکو کے درمیان تعلقات نیک ہمسایگی، دوستی اور باہمی

اہم، مگر دیر سے اٹھایا گیا قدم ؛ فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کا کیا مطلب ہے؟

?️ 22 ستمبر 2025 سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اسیویں اجلاس سے

یوکرائن کی صورتحال پر لبنانی وزیر خارجہ کے بیان میں امریکہ کا کردار

?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:لبنانی ذرائع نے بتایا کہ یوکرائن اور روس کے درمیان پائی

پی ٹی آئی ارکان کا اسپیکر کی عدم موجودگی کے باوجود اسپیکر آفس جانے کا فیصلہ

?️ 27 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی  نے اسپیکر کی عدم موجودگی

سعودی ولی عہد کا صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کے بارے میں اہم بیان

?️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں: سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے فلسطین

سعودی اتحاد کی187 مرتبہ نے الحدیدہ جنگ بندی کی خلاف ورزی

?️ 20 اکتوبر 2021سچ خبریں:یمنی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سعودی اتحاد نے الحدیدہ

امریکی پارلیمنٹ میں ایسا کیا ہوا کہ ٹرمپ بھی بول پڑے؟

?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کو ہٹائے جانے پر اس ملک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے