سچ خبریں: 20 سالہ نابلس کا فلسطینی نوجوان مصعب عدیلی، صیہونی جیل میں شہید ہو گیا جس کے بعد قیدی شہداء کی تعداد 66 سے تجاوز کر گئی
فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی جیلوں میں قید ایک اور فلسطینی قیدی شہید ہو گیا ہے، شہید نوجوان کی شناخت مصعب عدیلی کے نام سے ہوئی ہے جو نابلس کے جنوب میں واقع حوّارہ قصبے سے تعلق رکھتا تھا اور اس کی عمر صرف 20 سال تھی۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی بچوں کے غیر انسانی حالات
فلسطین الیوم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی قیدیوں کے امور کی نگراں کمیٹی نے تصدیق کی ہے کہ مصعب عدیلی صہیونی جیل میں دورانِ حراست شہید ہوا۔
شہادت کی وجوہات اور حالات کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں دی گئیں، تاہم یہ واقعہ اسرائیلی جیلوں میں جاری بدسلوکی، تشدد اور طبی غفلت کی ایک اور مثال سمجھا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، غزہ پر جاری صہیونی حملوں کے آغاز سے اب تک صیہونی جیلوں میں شہید ہونے والے فلسطینی قیدیوں کی تعداد 66 سے تجاوز کر گئی ہے، جن میں سے کم از کم نصف کا تعلق نوارِ غزہ سے تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت بھی درجنوں بلکہ سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کا کوئی پتہ نہیں چل رہا، وہ اسرائیلی حراست میں غیر انسانی حالات میں رکھے جا رہے ہیں اور ان کے اہل خانہ و وکلاء سے رابطہ مکمل منقطع ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
بائیڈن نے ایران کے خلاف کھڑے ہونے کی ہمت نہیں کی: امریکی سینیٹر
جولائی
محمد الضیف اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر حزب اللہ کا تعزیتی پیغام
فروری
صیہونی حکومت کی فوج میں جنسی حملوں میں نمایاں اضافہ
جولائی
لبنان میں اسرائیل کا داخلہ ممنوع :حزب اللہ
فروری
غزہ میں ہر گھنٹے میں کتنے بچے صہیونی جرائم کا نشانہ بن رہے ہیں؟
اپریل
کراچی کے کس حلقے میں عمران خان اب بھی بہت مقبول ہیں
اپریل
قطر سے حماس رہنماؤں کے اخراج کا امریکی دعویٰ؛حماس کا ردعمل
نومبر
بنگلہ دیش میں روہنگیا مسلمانوں کے کیمپ میں خوفناک آتشزدگی
جنوری