کابینہ نے 1150 ارب روپے کے وفاقی ترقیاتی پروگرام کی منظوری دے دی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے 1150 ارب روپے کے وفاقی ترقیاتی پروگرام کی منظوری دے دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ انفراسٹرکچر کیلئے 491.3 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، وفاقی کابینہ نے توانائی شعبے کیلئے 86.4 ارب روپے رکھنے کی منظوری دی ہے، ٹرانسپورٹ اور مواصلات شعبے کی ترقی کیلئے 263.6 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جب کہ آبی ذخائر اور شعبہ آب کیلئے 99.8 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، فزیکل پلاننگ اور تعمیرات شعبے کیلئے 41.5 ارب روپے مختص کرنے کی منظوری دی گئی۔

بجٹ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کے 9 خصوصی منصوبوں پر 80 ارب روپے خرچ ہوں گے، زرعی ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے کے پروگرام کیلئے 30 ارب روپے اور لیپ ٹاپ اسکیم کیلئے بھی 10 ارب روپے رکھے گئے ہیں، نوجوانوں کو چھوٹے قرضوں کی فراہمی کیلئے 10 ارب، یوتھ اسکل ڈیولپمنٹ اسکیم پر 5 ارب خرچ کئے جائیں گے، تعلیمی شعبے میں انڈوومنٹ فنڈ کیلئے 5 ارب روپے رکھے گئے ہیں جبکہ آئی ٹی اسٹارٹ اپ کیلئے 5 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

دستاویز سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم کے کھیلوں کے پروگرام کے تحت 5 ارب خرچ کئے جائیں گے، گرین انقلاب کے منصوبے پر بھی 5 ارب خرچ کرنے کا پلان ہے جب کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے وزیراعظم پروگرام کیلئے بھی 5 ارب مختص کئے گئے ہیں، بجٹ دستاویز کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی اسکیموں پر بھی 90 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔ بجٹ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی 1210 ترقیاتی منصوبے ہیں جن میں سے 32 کیلئے فی کس 5 ارب یا اس سے زیادہ رقم مختص کی گئی ہے، داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے سب سے زیادہ 58 ارب 59 کروڑ مختص کئے گئے ہیں، 511 ارب لاگت کے میگا منصوبے پر اب تک 232 ارب خرچ ہو چکے ہیں، کراچی گریٹر واٹر سپلائی اسکیم کیلئے ساڑھے 17 ارب روپے، 820 ریلوے فریٹ ویگن اور 230 پسنجر بوگیز کی خریداری پر 17 ارب 63 کروڑ خرچ ہونگے، کراچی کوسٹل پاور پراجیکٹ کیلئے بجٹ میں 14 ارب 86 کروڑ رکھے گئے ہیں، خیبرپختونخوا میں ضم اضلاع کیلئے 26 ارب روپے، سابق قبائلی علاقوں کی ترقی کے دس سالہ منصوبے پر 31 ارب روپے خرچ کرنے کا پلان ہے اور مہمند ڈیم ہائیڈرو منصوبے کیلئے ساڑھے 10 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

مالی سال2023 کیلئے ایف بی آر کی ٹیکس وصولی، ہدف سے 8.83 فیصد کم رہنے کا امکان

?️ 28 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قابلِ ڈیوٹی درآمدات میں زبردست کمی کے ساتھ

متحدہ عرب امارات نے سائبر حملوں کو بنایا ناکام 

?️ 22 فروری 2026 سچ خبریں: سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق، متحدہ عرب

فوجی سرپرائز کے بعد سیاسی سرپرائز

?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں:یدیعوت احرانوت اخبار میں شائع ہونے والے ایک نوٹ میں اووی

نیتن یاہو کی کابینہ مالی بحران میں غرق:اسرائیلی میڈیا

?️ 5 ستمبر 2025نیتن یاہو کی کابینہ مالی بحران میں غرق:اسرائیلی میڈیا اسرائیل کی اقتصادی

سپریم کورٹ نے تجوری ہائٹس کو گرانے کا حکم دے دیا

?️ 12 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے کراچی کے

ایران اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ عالمی تاریخ میں ایک نئے دور کی طرف اشارہ ہے: انگریز ماہر

?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی بہت

عمیر جسوال کا دوسری شادی کا اعتراف، خفیہ رکھنے کا سبب بھی بتا دیا

?️ 5 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) گلوکار و اداکار عمیر جسوال نے ایک ماہ بعد

پنجاب حکومت سے انارکلی دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی ہے

?️ 20 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے