?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستانی وفد کے ساتھ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس میں شرکت کرنے والی شمع جونیجو نے وفد میں اپنی شمولیت وزیراعظم کا فیصلہ قرار دے دیا۔
ماضی میں اسرائیل کی حمایتی کے طور پر مشہور شمع جونیو کو پاکستانی وفد میں شامل کرنے پر حکومت کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے جبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف اور دفتر خارجہ نے شمع جونیجو کی وفد میں شمولیت کے حوالے سے اظہار لاتعلقی کردیا تھا۔
ڈاکٹر شمع جونیجو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اس حوالے سے طویل وضاحت جاری کی ہے۔
انہوں نے لکھاکہ ’میں پچھلے کئی مہینوں سے پاکستان اور وزیراعظم کے لیے کام کر رہی تھی،
پاک بھارت جنگ کے دوران میرے پالیسی بریفس، ایڈوائس، اور پوائنٹس، سب کچھ ریکارڈ کا حصہ ہے اور محفوظ ہے‘۔
شمع جونیجو نے دعویٰ کیا کہ ’مجھے وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی تقریر لکھنے کا ٹاسک دیا، اور خود وفد کا حصہ بنایا، میرا نام باقاعدہ مشیر کے طور پر شامل کیا گیا اور میرا سیکیورٹی پاس بھی اسی حوالے سے جاری کیا گیا‘۔
شمع جونیجو نے مزید کہاکہ ’میں نے ان (وزیراعظم) کی ٹیم کے ساتھ مل کے دن رات کام کیا، میں نے اُن کے ساتھ سفر کیا، اُن کے اور ٹیم کے ساتھ ایک ہی ہوٹل میں قیام کیا، اُن کی بِل گیٹس جیسی اہم ترین سائیڈ لائین میٹنگس کا حصہ بنی، اور جن کی فوٹیج ٹی وی پر بھی آئیں‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’کلائیمیٹ کانفرنس میں وزیراعظم کے پیچھے میں اور اسحٰق ڈار صاحب ساتھ بیٹھے ہوئے تھے جن کی وزارت نے میرے بارے میں ٹویٹ کیا ہے کہ میں وفد کا حصہ نہیں تھی‘۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’اس کانفرنس کے بعد مجھے پروٹوکول ٹیم والے اے آئی کانفرنس میں لے گئے جہاں خواجہ آصف کے پیچھے بلال اور میں سارا وقت نہ صرف ساتھ بیٹھے رہے بلکہ بلال نئی تقریر بھی لکھتے رہے، اس تقریر کے بعد ہم نے مل کے چائے پی، گاڑی کے انتظار میں 40 منٹ ساتھ بیٹھے، دوبارہ تصویریں لیں، اور ایک ہی کار میں تینوں ساتھ واپس ہوٹل بھی آئے، خواجہ صاحب کار میں پیچھے میرے ساتھ ہی بیٹھے تھے‘۔
شمع جونیجو نے کہاکہ ’آخری دن وزیراعظم کی تقریر کے وقت بھی میں سب کے ساتھ اقوام متحدہ میں تھی، جہاں خواجہ آصف میرے سامنے بیٹھے ہوئے تھے اور ہم سب نے مل کر وزیراعظم کے لیے تالیاں بجائیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’وزیراعظم کی تاریخی تقریر صرف میری لکھی ہوئی نہیں تھی، ہم سب کے ٹیم ورک کا نتیجہ تھی، اور اس میں ہم سب کی محنت شامل تھی، میری واپسی کی فلائٹ بھی پہلے ہی طے تھی، اور مجھے مشن پروٹوکول والے خود ایئرپورٹ تک ڈراپ کرنے آئے‘۔
شمع جونیجو نے سوال اٹھایا کہ ’اب خواجہ صاحب ایسے بیان کیوں دے رہے ہیں، اور کس ایجنڈے کے تحت اپنی حکومت کے ایک تاریخی دورے کو بدنام کررہے ہیں، وزیراعظم کو اُن سے پوچھنا چاہیے کیونکہ اُن کی اتھارٹی چیلنج ہوئی ہے، میری نہیں‘۔


مشہور خبریں۔
شہباز شریف اگر ملک سے باہر چلے جاتے تو واپس لانا مشکل ہو جاتا
?️ 18 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ
مئی
نیتن یاہو کا اقتدار میں رہنا اسرائیل کے لیے کیسا ہے؟
?️ 28 مئی 2024سچ خبریں: بین الاقوامی انسانی حقوق کے اداروں اور عالمی عوامی رائے
مئی
ایران کے ساتھ معاہدہ ٹرمپ کی جنگی حکمت عملی کی شکست کا اعتراف ہے: امریکی میگزین
?️ 15 جون 2026سچ خبریں:امریکی میگزین اٹلانٹک کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدہ
جون
جدہ میں محمد بن سلمان سے روبیو اور زیلنسکی کی ملاقات میں کیا ہوا؟
?️ 12 مارچ 2025سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور امریکی وزیر خارجہ مارکو
مارچ
عرب ممالک نئے اتحادیوں کی تلاش میں
?️ 22 ستمبر 2025سچ خبریں: عرب لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل عمرو موسی نے ایک ٹی
ستمبر
کیا امریکہ یمنیوں کا مقابلہ کر سکتا ہے؟
?️ 2 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سینئر رکن محمد البخیتی
جنوری
دمشق اور مقبوضہ جولان میں شام کی آزادی کا جشن
?️ 17 اپریل 2022سچ خبریں: آج 17اپریل شام کی رخصتی یا یوم آزادی کی 76ویں سالگرہ
اپریل
قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن بند کرنے کی مخالفت کر دی
?️ 30 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار
جنوری