ترکی کے صدر کی مغرب دشمنی پر ترک تجزیہ کار کا اظہار خیال

مغرب

?️

سچ خبریں:ترک تجزیہ کار کا خیال ہے کہ اردغان نے گزشتہ چند سالوں میں ہمیشہ اندرون اور بیرون ملک خود کو مغرب مخالف رہنما اور سیاست دان کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔
ان دنوں جب ترکی کی معیشت بحران کا شکار ہے، اردغان حکومت کو اپوزیشن کی جانب سے پہلے سے زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اردغان کے اپوزیشن لیڈروں کی تنقیدوں میں سے ایک یہ ہے کہ یورپی ممالک کے خلاف ان کے سخت موقف کے دور رس معاشی نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

دوسری طرف کچھ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ AKP کی حکومت کی مغرب مخالف پالیسی کی اہم سیاسی-سکیورٹی وجوہات ہیں، اور یہ کہ حکمران جماعت اس پالیسی پر عمل کرنے میں اپنے مفادات کو دیکھتی ہے،ایک تجربہ کار تجزیہ کار طحہ اکیول کا خیال ہے کہ اردغان نے گزشتہ چند سالوں میں ہمیشہ اندرون اور بیرون ملک خود کو مغرب مخالف رہنما اور سیاست دان کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔

قابل ذکرہے کہ چند سال پہلے تک طحہ اکیول، جنہوں نے جمہوریہ ترکی کی تاریخ، لایکزم اور اختیارات کی تقسیم کی اہمیت پر معروف کتابیں لکھیں، ان صحافیوں میں سے ایک تھے جو باقاعدگی سے اردغان سے انٹرویو لیتے تھے اوران کے مؤقف کی تائید کرتے تھے ،تاہم اب کئی سالوں سےانھوں نے خود کو حکمراں پارٹی کے قریبی میڈیا سے دور کر رکھا ہے اور ایک اخبار میں لکھتے ہیں جس کے عبداللہ گل، احمد داؤد اوغلو اور علی باباجان سے گہرے تعلقات ہیں۔

واضح رہے کہ ترکی کےصدر اردغان کی تقاریر میں پچھلے سات آٹھ سالوں میں جو تصورات اور خصوصیات ابھری ہیں ان میں سے ایک مغرب مخالف ان کا مؤقف ہے۔

مشہور خبریں۔

’طاقتور ترین‘ شخصیت میرے خلاف سازش کررہی ہے، عمران خان کا دعویٰ

?️ 11 مارچ 2023اسلام آباد:(سچی خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران

ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کا برفانی چیتوں کی روس منتقلی فوری منسوخ کرنے کا مطالبہ

?️ 18 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے حکومت سے مطالبہ

بائیڈن میں ڈیمنشیا کی علامات

?️ 6 جون 2024سچ خبریں: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے 81 سالہ جو بائیڈن کی

امریکہ کی سعودی عرب کو مزید میزائلوں کی فراہمی

?️ 22 مارچ 2022سچ خبریں:یمنی فوج کے سعودی عرب پر حملوں کے بعد امریکہ نے

کورونا وائرس کی بحرانی اور مشکل صورتحال میں امریکا نے بھارت کا ساتھ چھوڑ دیا

?️ 24 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) یہ بات دنیا جانتی ہے کہ امریکا نے آج

سندھ ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا

?️ 2 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک پرپابندی کا فیصلہ

ایشیائی ترقیاتی بینک کا معاشی بحالی میں پاکستان کی مدد جاری رکھنے کا عزم

?️ 2 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر مساتاسوگو اساکاوا نے

پاکستان پی کے کے کے خاتمے کا خیرمقدم کرتا ہے

?️ 12 مئی 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیر اعظم نے ترک "ورکرز پارٹی” (پی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے