?️
اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد چیمبرز آف کامرس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو سب پریشان ہیں کہ اچانک سے نمو کہاں سے آگئی، انہوں میں بتادوں کہ دو سال قبل مجھ سے کسی نے سوال کیا تھا جس پر میں نے بتایا تھا کہ 2 سال بعد نمو آئے گی وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پلاننگ کمیشن نے آئندہ مالی سال کے لیے جی ڈی پی کی شرح نمو 4.8 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا ہے اور میرے اندازے کے مطابق اس میں بڑھنے کی گنجائش موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ اینوئل پلان کوآرڈینیشن کمیٹی جس میں تمام صوبے بھی شامل ہیں انہوں نے قومی اقتصادی کونسل کو اس کی منظوری دے دی ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ جی ڈی پی کی 3.94 فیصد نمو اور آئندہ مالی سال کے لیے 4.8 فیصد کے تخمینے کی وجہ یہ ہے کہ ہم توازن کے ساتھ فیصلے کرتے چلے گئے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جس طرح کے فیصلے کیے گئے وہ اسی چیز کی عکاسی کرتے ہیں جیسے کوئی ماں اپنے بچوں کے بارے میں سوچتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی معیشت دنیا کی تیز ترین ترقی کرنے والی معیشت لیکن وہ گزشتہ سال جتنی سکڑی ایسا اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا تھا اور گزشتہ برس منفی 10 فیصد پر پہنچ گئی تھی لیکن ہماری 0.4 فیصد منفی تھی۔بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کوئی پالیسی تھی کوئی سوچ تھی جس پر مسلسل عمل کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے آخری سال میں جی ڈی پی کی شرح نمو 5.4 فیصد تھی اور مجھے اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ حکومتی مدت ختم ہونے سے قبل جی ڈی پی کی شرح نمو اسے زیادہ ہوگی لیکن فرق یہ ہوگا وہ نمو ایسی تھی کہ 20 ارب ڈالر کا بیرونی خسارہ تھا۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جو گزشتہ ڈھائی سال سے کہہ رہے تھے کہ مسلم لیگ (ن) کے دورِ حکومت میں دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی تھیں اور پاکستان کی معیشت کہاں سے کہاں جارہی تھی وہی کل کہہ رہے تھے کہ کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے بڑے غلط فیصلے کیے ان کو فوری آئی ایم ایف کے پاس جانا چاہیے تھا تو جب آپ کی معیشت آسمان پر تھی تو فوری طور پر آئی ایم ایف کے پاس کیوں جانا چاہیے تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وقت آہستہ آہستہ سب دکھا دیتا ہے ہم دعویٰ نہیں کرتے کہ ہر فیصلہ ہی ٹھیک ہے ہوسکتا ہے کہ اس سے بہتر فیصلے ہوسکیں لیکن تمام فیصلے نیک نیتی کے ساتھ کیے جاتے ہیں۔
اسد عمر نے کہا کہ جس رپورٹ میں میں 3.94 فیصد نمو بتائی ہے اسی میں یہ بھی کہا ہے کہ گزشتہ برس ہماری شرح نمو 0.47 منفی تھی لیکن آئی ایم ایف اور عالمی بینک نے منفی ڈیڑھ سے 2 فیصد کا تخمینہ لگایا تھا اس لیے اپنے آپ پر بحیثیت ملک اعتماد کریں اگر آپ سچائی سے چلیں تو اس بات سے مرعوب ہونے کی ضرورت نہیں کہ باہر کی دنیا کیا کہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاجر تقاضہ کررہے ہیں کہ سخت اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) کے ساتھ کھول دیے جائیں، 2کاروبار 2 دن کے بجائے ایک دن بند کیا جائے اور اوقات کار 8 بجے کے بجائے 10 بجے کردیے جائیں لیکن میں چاہتا ہوں کہ بغیر ایس او پیز کے تمام مارکیٹس 24 گھنٹے کھلی رہیں اور کوئی بھی بندش کا دن نہ ہو۔
اسد عمر نے کہا کہ ملک کے دوسرے حصوں کی نسبت اسلام آباد میں ویکسینیشن کا کام تیزی سے جاری ہے اور وفاقی دارالحکومت کی 21 فیصد ٹارگٹڈ آبادی ویکسینیشن کرواچکی ہے لیکن ہمارے پاس گنجائش اس سے بھی زیادہ ہے، جتنی تیزی سے ویکسینیشن ہوجائے گی ہم جلد ان پابندیوں سے نکل جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ وبا کی بندشوں سے نکلنے کے لیے ویکسینیشن کا جو ہدف ہم نے پانا ہے وہ برسوں یا مہینوں کی نہیں چند ہفتوں کی بات ہے ہم اسلام آباد میں ویکسین کی روزانہ 20 ہزار خوراکیں لگاسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جتنی جلد ویکسینیشن ہوجائے گی اس کا سب سے زیادہ فائدہ تاجروں کو ہوگا اور پابندیاں کھولی جاسکتی ہیں، میں چاہتا ہوں کہ بڑی عید پر مارکیٹوں میں کوئی بندش نہ ہو اور سب کھلا ہوا ہو، اس سلسلے میں این سی او سی آپ کو بھرپور مدد کرے گی۔


مشہور خبریں۔
کیف کو تل ابیب کی نئی فوجی امداد کے بارے میں ہارٹیز کی رپورٹ
?️ 17 فروری 2023سچ خبریں:کل جمعرات کو صہیونی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ تل ابیب
فروری
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
?️ 13 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سرکاری دورے پر ایران
جولائی
نواف سلام: اسرائیلی جارحیت جاری رہی تو لبنان میں استحکام کا حصول ممکن نہیں رہے گا
?️ 2 جولائی 2025سچ خبریں: لبنان کے وزیر اعظم نواف سلام نے اپنے ملک کی
جولائی
وزیراعظم کی زیر صدارت ملک کے امن وامان کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا
?️ 6 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعے میں ملوث
دسمبر
پاکستان کے پاس اسرائیل کو چند گھنٹوں میں لپیٹنے کی صلاحیت ہے، جس طرح بھارت کو لپیٹا تھا، مولانا فضل الرحمان
?️ 12 ستمبر 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا
ستمبر
اسرائیل کے خلاف ثقافتی اور تعلیمی بائیکاٹ کا سلسلہ جاری
?️ 17 دسمبر 2025 اسرائیل کے خلاف ثقافتی اور تعلیمی بائیکاٹ کا سلسلہ جاری اسرائیلی
دسمبر
غزہ جنگ بندی مذاکرات کے لیے امریکہ کا نیا منصوبہ
?️ 7 ستمبر 2025سچ خبریں: صہیونی اخبار اسرائیل ھیوم نے آج انکشاف کیا ہے کہ
ستمبر
اسرائیل غزہ کی خواتین اور بچوں سے انتقام کیوں لے رہا ہے؟
?️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے منگل کے روز
اکتوبر