ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے بالی ووڈ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بالی ووڈ ایک انتہائی زہریلی جگہ ہے جہاں ایک دوسرے کیلئے پیار اور خلوص کا کوئی وجود نہیں ہے۔یہاں ہر ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتا ہے، کسی کی کامیابی سے کوئی خوش نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے حالیہ انٹرویو میں کنگنا نے بالی ووڈ کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فلم نگری زہریلی جگہ ہے اور یہاں پیار و ہمدردی نام کی کسی شے کا کوئی وجود نہیں ہے۔
کنگنا رناوت نے کہا کہ یہاں ہر کوئی ہر ایک دوسرے کو نیچا دکھانا چاہتا ہے ، کوئی کسی کی کامیابی سے خوش نہیں ہوتا۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ بالی ووڈ ایک ایسی فلم انڈسٹری ہے جہاں پیار، ہمدردی، دوستی، تعاون اور احساس کا وجود ہی نہیں ہے تو آپ خود اندازہ کرسکتے ہیں کہ یہ کیسی جگہ ہوگی۔
واضح رہے کہ کنگنا آئے روز اپنے متنازع بیانات کے باعث خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔کنگنا رناوت ایک بھارتی فلمی اداکارہ ہیں۔کنگنا راناوٹ بالی ووڈ کی خوبصورت ترین اور مالدار ترین اداکارہ شمار کی جاتی ہیں۔ فی فلم پر کنگنا رناوٹ تقریباً دس کروڑ تک کا معاوضہ لیتی ہیں۔ سچائی کی وجہ سے کنگنا ناوت بالی ووڈ میں اونچا مقام رکھتی ہے۔ کنگنا نے کئی ایک ایوارڈ حاصل کیے ہیں جن میں نیشنل فلم ایواراڈ اور فلم فیئر جیسے ایوارڈ بھی شامل ہیں۔
مشہور خبریں۔
افغانستان کے لیے عالمی امداد میں 30 فیصد کمی کا امکان
اپریل
قومی ایئرلائن نے اہم کامیابی حاصل کر لی
نومبر
حملہ آوروں کو جواب دینے کے لیے تمام استقامتی آپشنز موجود ہیں: اسلامی جہاد
مئی
پاکستان نے افغانستان کی جانب سے لگائے گئے الزامات مسترد کردئے
مئی
تجارتی جنگ خود امریکہ کے لیے بھی نقصان دہ ہے:چین
اپریل
’انصاف کا جھنڈا میرے ہاتھ میں ہے‘، شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل سے رہا
جون
کورونا وباء سے نمٹنے کے لیے پاک فوج دیگر ریاستی اداروں کے ساتھ کوشاں ہے
مئی
طالبان کی عالمی سطح پر پہچان قانونی نہیں: لاوروف
ستمبر