?️
کراچی (سچ خبریں)مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی معروف جوڑی کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر نے شادی کر لی ان کی شادی میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بھی شرکت کی۔ کنول آفتاب نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی بارات کی تقریب کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔
نئی نویلی دلہن کنول آفتاب گزشتہ روز سے اپنی شادی کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کرتی نظر آرہی ہیں۔اب کنول آفتاب نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی بارات کی تقریب کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں اُن کے ساتھ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور موجود ہیں۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چوہدری محمد سرور ٹک ٹاکر کنول آفتاب کو اُن کی شادی کا تحفہ دے رہے ہیں۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر دیکھ کر واضح ہورہا ہے کہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کی شادی میں شرکت کی۔
واضح رہے کہ اس جوڑی کا گزشتہ سال، اپریل کے آغاز میں دھوم دھام سے نکاح ہوا تھا۔خیال رہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والی کنول آفتاب ناصرف ایک ٹک ٹاک اسٹار ہیں بلکہ وہ گزشتہ کچھ سالوں سے ایک نجی ویب چینل پر میزبانی کے فرائض بھی سرانجام دے رہی ہیں۔
دوسری جانب ذوالقرنین سکندر نے 2018 میں اپنے دوستوں کے ہمراہ ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانے کے ذریعے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور پھر تھوڑے ہی عرصے میں اپنی جاندار اداکاری کی بدولت مقبول ہو گئے۔
مشہور خبریں۔
فلسطینی قیدیوں کے خلاف قتل اور جرائم کے سلسلہ جاری
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے اس بات پر زور
ستمبر
بائیڈن کی ممکنہ بدعنوانی کے خلاف مزید دستاویزات منظرعام پر
?️ 13 جون 2023سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی نگرانی کمیٹی کے ایک اہلکار کا کہنا
جون
فلسطینی خاتون کی 24 سال بعد اپنے اہل خانہ سے مظلومانہ ملاقات
?️ 17 جون 2021سچ خبریں:سناء محمد نامی ایک 47 سالہ فلسطینی خاتون جنہیں 24 سال
جون
مقبوضہ کشمیر میں بجلی کے بحران سے مودی حکومت کے ترقی کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی
?️ 22 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
نومبر
بھارتی دہشت گرد فوج نے مقبوضہ کشمیر میں خطرناک کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال شروع کردیا
?️ 18 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی دہشت گرد فوج نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام
مارچ
صدر مملکت سے اسحٰق ڈار کی ملاقات، آرمی چیف کے تقرر پر تبادلہ خیال
?️ 18 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) ملک کی مجموعی معاشی صورتحال اور اہم تقرری کے
نومبر
حماس کا خاتمہ ناممکن: صیہونی جنرل
?️ 17 اگست 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے ایک ریٹائرڈ جنرل آئزک برک نے کہا
اگست
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے قوانین منسوخ
?️ 11 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن
دسمبر