صدر زرداری سے چینی وفد کی ملاقات، ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

?️

کراچی: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری سے کراچی میں چین کے ایک کاروباری وفد نے ملاقات کی اور میڈیکل سٹی کے ساتھ معیشت کے مختلف شعبوں میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں کہا گی اہے کہ صدر آصف علی زرادری نے بلاول ہائوس کراچی میں چینی قونصل جنرل یانگ ین ڈونگ کی سربراہی میں آنے والے چین کے سرمایہ کاروں کے وفد سے ملاقات کی، صدر مملکت نے کہا کہ چینی سرمایہ کار باہمی تجارت کا حجم بڑھانے کے لیے پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں۔

چینی وفد نے پاکستان میں صحت کی سہولتوں کو جدید بنانے کے لیے میڈیکل سٹی میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا، چینی وفد نے مختلف شعبوں، بالخصوص زراعت، لائیو اسٹاک، توانائی اور مینوفیکچرنگ کے شعبہ جات میں بھی سرمایہ میں دلچسپی ظاہر کی۔

واضح رہے کہ پاکستان کے چین کے ساتھ مضبوط دوطرفہ تعلقات ہیں، جس نے چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) منصوبے جیسے بہت سے سرمایہ کاری اور ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے اس کی مدد کی ہے، ان منصوبوں کو پاکستان کی معیشت کے لیے ’لائف لائن‘ قرار دیا گیا تھا۔

اس سے قبل عالمی بینک کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ چین 29 ارب ڈالر کے ساتھ پاکستان کو سب سے زیادہ قرض دینے والا ملک ہے، پاکستان کے مجموعی قرض میں چینی قرضوں کا حصہ 22 فیصد ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے دونوں ملکوں کے مابین تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چینی سرمایہ کار کراچی کی بزنس کمیونٹی کے ساتھ بھی روابط بڑھائیں۔

صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان اور چین دہائیوں سے انتہائی قریبی دوست ہیں، گوادر پورٹ کی ترقی میں میرا وژن یہ تھا کہ علاقائی تجارت کو فروغ دیا جائے، یہ اقتصادی مرکز نہ صرف علاقائی تجارت کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا بلکہ خطے کے ممالک کے مابین تجارتی تعاون کے فروغ کا سبب بھی بنے گا۔

صدر آصف علی زرداری نے سندھ میں چینی زبان کے کورسز کے اجرا پر بھی روشنی ڈالی جو دونوں ممالک کے عوام کے درمیان اور ثقافتی روابط کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزرا شرجیل انعام میمن، ناصر حسین شاہ اور معاون خصوصی برائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ قاسم نوید قمر بھی شریک ہوئے۔

صدر آصف علی زرداری نے چینی سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاروں کو سہولتوں کی فراہمی اور ان کی معاونت کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کے لیے پر عزم ہے۔

مشہور خبریں۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کل کوئٹہ کا دورہ کریں گے

?️ 7 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف کل کوئٹہ کا دورہ کریں

پاکستانی بہترین سفارتکاری کی دنیا معترف، ایران کا اردو میں اظہار تشکر

?️ 16 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کی بہترین سفارت کاری کی پوری دنیا

حنیف عباسی کی بانی پی ٹی آئی سے ڈیل کی خبروں کی تردید

?️ 9 جون 2025راولپنڈی (سچ خبریں) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے بانی پی ٹی

خواتین، بچوں کو نشانہ بنانے والے دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔ وزیر دفاع

?️ 2 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان

اسرائیل حماس کے مقابلہ میں بے بس:صیہونی اخبار

?️ 23 مئی 2022سچ خبریں:حالیہ مہینوں میں سامنے آنے والے صورتحال نے ظاہر کیا ہے

وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

?️ 24 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی

تل ابیب مغرب کو کون سے ہتھیار فروخت کرتا ہے؟

?️ 9 مئی 2023سچ خبریں:مغرب العالم 24 نیوز سائٹ نے اس حوالے سے اپنی ایک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے