?️
کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے ٹک ٹاکر کو جاہل اور بدتمیز کہنے پر وضاحتی بیان دے دیا ہے۔انہوں نے ویڈیو پر وضاحتی بیان دے دیا جس میں اُنہوں نے اپنے شو کے دوران ٹک ٹاکرز کو جاہل اور بدتمیز قرار دیا تھا۔
فیصل قریشی کے وضاحتی بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار کے ہمراہ خاتون ٹک ٹاکر مسکان اور تھپڑ کھانے والا اسامہ بھی موجود ہے۔اداکار ویڈیو میں مسکان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’لوگ جو بھی کہہ رہے ہیں، اُنہیں کہنے دو کیونکہ اُن کا کام ہی تنقید کرنا ہے۔
اس کے بعد فیصل قریشی کہتے ہیں کہ ’یہ لڑکا اُسامہ ہے، جسے مسکان نے تھپڑ مارے تھے اور میں کہتا ہوں کہ اسے اور بھی زیادہ تھپڑ لگنے چاہیے لیکن آن ایئر نہیں۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’آن ائیر کسی کو تھپڑ ماریں گے تو اس سے ہماری امیج اور عزت پر سوال اُٹھیں گے جو کہ بالکل غلط بات ہے۔‘فیصل قریشی نے کہا کہ ’میں ان بچوں کو ڈانٹتا ہوں کیونکہ یہ مجھے اپنا استاد اور والد کا درجہ دیتے ہیں۔
اداکار نے مزید کہا کہ ’مجھے معلوم ہوتا ہے کہ اگر میں انہیں کچھ بھی کہوں گا تو یہ پلٹ کر مجھے جواب نہیں دیں گے بلکہ خاموشی سے سُنیں گے۔‘واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر فیصل قریشی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنے لائیو شو کے دوران ٹک ٹاکرز پر شدید غصہ کرتے نظر آرہے تھے۔
نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے شو میں فیصل قریشی بطورِ میزبان اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے ٹک ٹاکرز کے ساتھ سالگرہ کا گیت گانے میں مصروف تھے کہ مسکان نامی ٹک ٹاکر نے اپنی ساتھی کو تھپڑ مارنے شروع کردیے۔مسکان نامی ٹک ٹاکر کی اس حرکت پر فیصل قریشی کو شدید غصہ آیا اور اُنہوں نے مسکان پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ شو آن ائیر جارہا ہے۔
فیصل قریشی نے شدید غصے میں کہا تھا کہ یہ شو آن ائیر جارہا ہے اور آپ انہیں تھپڑ مار رہی ہیں، آپ لوگوں نے شو کو مذاق بنا کر رکھ دیا ہے۔اداکار نے مسکان کو بدتمیز قرار دیتے ہوئے شو کی انتظامیہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا تھا کہ آپ ایسے جاہل اور بدتمیز لوگوں کو کہاں سے لائے ہیں؟


مشہور خبریں۔
عالمی یوم قدس کے موقع پر یمن میں بڑے پیمانے پر جلوس نکلے
?️ 28 مارچ 2025سچ خبریں: یمن میں مسجد اقصیٰ کی حمایت کرنے والی کمیٹی نے آج
مارچ
وائلڈرز کی فتح پر مسلمانوں کو تشویش
?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: انگریزی اخبار گارڈین نے مسلمانوں کے خلاف کھلی دشمنی معمول
اکتوبر
افواہوں کے سائے میں نیتن یاہو کی جسمانی حالت کی رپورٹ شایع
?️ 17 فروری 2025 سچ خبریں: معاریو اخبار کے مطابق ڈاکٹروں نے اعلان کیا ہے
فروری
صہیونی حکومت کے گناہوں کا گھڑا بھر چکا ہے؟
?️ 25 جولائی 2023سچ خبریں:سویڈن میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے گھناؤنے جرم
جولائی
امریکہ اور استقامتی کمانڈروں کا قتل
?️ 2 جنوری 2023سچ خبریں: بغداد یونیورسٹی میں بین الاقوامی قانون کے پروفیسر
جنوری
ارشد شریف قتل کیس: گواہان کی عدم پیشی پر کیس کی کارروائی روک دی گئی
?️ 20 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے
ستمبر
ووٹ کی عزت کو جو خطرہ تھا وہ اب ختم ہو چکا ہے، مولانا فضل الرحمٰن
?️ 11 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن
اکتوبر
فلسطین کے حوالے سے آنکارا کی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی: ترکی وزیر خارجہ
?️ 11 فروری 2022سچ خبریں: چاوش اوغلو نے آج TRT کو بتایا کہ تل ابیب
فروری