نورا فاتحی کی طبیعت شدید ناساز

نورا فاتحی کی طبیعت شدید ناساز

?️

ممبئی (سچ خبریں) کینیڈین نژاد بھارتی اداکارہ، گلوکارہ، ڈانسر اور ماڈل نورا فاتحی عالمی وبا کورونا کا شکار ہوگئی جس کے باعث ان کی طبیعت شدید ناساز ہے۔انہوں نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری میں اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ کورونا میں مبتلا ہیں اور اس بیماری نے مجھے سخت متاثر کیا ہے، اس وقت وہ ڈاکٹر کے حکم کے مطابق وہ قرنطینہ میں ہیں۔

نورا فاتحی نے انسٹاگرام پر شیئر کردہ ایک اسٹوری میں اپنے پرستاروں کو بتایا کہ وہ کورونا کا شکار ہوگئی ہیں، اور اس نے مجھے سخت متاثر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں کچھ دنوں سے ڈاکٹر کی نگرانی میں بستر پر ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ براہ کرم آپ لوگ محفوظ رہیں، اپنے ماسک پہنیں، یہ تیزی سے پھیل رہا ہے اور ہر ایک کو مختلف طریقے سے متاثر کر رہا ہے۔

نورا فاتحی کے مطابق ان میں کورونا کی شدید علامات ہیں اور وہ تیزی سے روبہ صحت ہونے کے لیے سخت محنت کررہی ہیں۔ اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے مداحوں سے کہا کہ ’آپ کی صحت سے زیادہ اہم کوئی چیز نہیں ہے! خیال رکھیں، محفوظ رہیں۔دریں اثنا اداکارہ کے ترجمان کی جانب سے شیئر کیے گئے ایک بیان میں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ نورا فاتحی اپنے  ڈاکٹر کے حکم کے تحت قرنطینہ میں ہیں۔

مشہور خبریں۔

فرانس میں غم و غصہ؛ پیرس میں457 مظاہرین گرفتار،903 مقامات پر آتشزدگی

?️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:فرانسیسی میڈیا نے اس ملک میں پنشن قانون میں اصلاحات کے

اسرائیلی فوج نے دسیوں ہزار محافظوں کو بلایا ہے

?️ 4 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں کارروائیوں میں توسیع

امریکہ کیسے یوکرین جنگ کو ہوا دے رہا ہے؟

?️ 11 اگست 2023سچ خبریں: امریکی کانگریس کے ایوانِ نمائندگان کو لکھے گئے خط میں

70 کروڑ ڈالر قسط کی منظوری: اسٹاک ایکسچینج میں 733 پوائنٹس اضافے سے 65 ہزار کی حد بحال

?️ 12 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ

ٹرمپ کا سعودی عرب سے ایک ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا مطالبہ

?️ 13 مئی 2025 سچ خبریں:نیویارک ٹائمز کے مطابق، صدر ٹرمپ سعودی عرب سے امریکہ

صیہونیوں کی کسی بھی شرارت کا دندان شکن جواب دیا جائے گا:ایران

?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:ایرانی کی سپاہ پاسداران نے اسرائیل کو شدید انتباہ دیتے ہوئے

سینیئر صہیونی فوجی کا استعفیٰ کے مطالبہ

?️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے ریزرو میجر جنرل اسحاق باریک نے اعتراف

امریکہ کا صیہونی وزیر پر پابندی کا ممکنہ فیصلہ

?️ 13 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی ذرائع کے مطابق، امریکی وزارت خارجہ اسرائیل کے وزیر برائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے