?️
کراچی: (سچ خبریں) بالی ووڈ کی تازہ پاکستان مخالف پروپیگنڈا فلم دھُرندھر پر سرحد کی دونوں جانب ملے جلے ردِعمل سامنے آئے ہیں، اگرچہ کئی افراد نے فلم کو تکنیکی طور پر اچھی کاوش قرار دیا، مگر اکثریت نے اس کی بھاری بھرکم پروڈکشن کے پیچھے چھپی ایک اور بھارتی سازش کو بھانپ لیا، جس کا مقصد ہمسایہ ملک کو منفی انداز میں پیش کرنا تھا۔
اداکار عمران عباس بھی اس بحث میں شامل ہوئے اور انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کرتے ہوئے فلم سازوں کو آڑے ہاتھوں لیا کہ وہ فلموں کو ’نفرت، دشمنی اور تقسیم کے اوزار‘ بنا رہے ہیں۔
اداکار نے کہا کہ یہ معاملہ بھارت یا پاکستان کا نہیں بلکہ سینما کے خطرناک غلط استعمال کا ہے، فن کا مقصد دلوں کو جیتنا ہے، نہ کہ ذہنوں کو زہر آلود کرنا۔
عمران عباس نے کہا کہ سینما کو پل بنانے چاہئیں، تعصبات کی ترویج نہیں کرنی چاہیے ، فن کے لبادے میں لپٹی نفرت تالیاں اور منافع تو سمیٹ سکتی ہے مگر پیچھے زخم چھوڑ جاتی ہے۔
ایک روز قبل منگل کو عمران عباس نے فیس بک پر بھی اپنی رائے دی تھی اور ان پاکستانیوں کی مذمت کی جنہوں نے فلم دیکھی اور سراہا، اور ایسے رویّے کو ’واقعی شرمناک‘ قرار دیا۔
عمران عباس کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان بھارت کے خلاف ایسی کوئی فلم بناتا تو پورا بھارتی معاشرہ اس کے خلاف کھڑا ہو جاتا، اس فلم کی تعریف کرنا اوپن مائنڈنیس نہیں بلکہ بےغیرتی، وقار اور خودداری کے منافی ہے۔
عمران عباس ایک اہم نکتہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ فنکاروں پر معاشرے کے لیے ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور انہیں اپنے کام کے ذریعے دنیا کو بہتر بنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔


مشہور خبریں۔
یوکرین جنگ کےعالمی نظام پر سیاسی اثرات
?️ 24 فروری 2025سچ خبریں: 24 فروری 2022 کو شروع ہونے والی یوکرین کی جنگ
فروری
مشرق وسطیٰ کے نئے آرڈر میں سعودی عرب کا کردار
?️ 18 نومبر 2025سچ خبریں: سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا 18
نومبر
زیادہ جانور پالنے کی بجائے بچہ گود لے لیں، وہ کم از کم سلام تو کریگا: بشریٰ انصاری
?️ 3 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے
مارچ
غزہ میں صیہونی حکومت کی 630ویں بٹالین کے دو کمانڈر موت
?️ 13 فروری 2024سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کی فوج کے ترجمان نے آج منگل کی صبح
فروری
عراق میں داعش کی ایک اور سفاکیت منظر عام پر
?️ 6 اگست 2023سچ خبریں: عراقی ذرائع نے مغربی عراق میں داعش دہشت گرد گروہ
اگست
چین کی امریکہ کو دھمکی
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی صدر کے تائیوان
مئی
مریم نواز نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا
?️ 16 اگست 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں)وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت
اگست
سعودی عرب میں غیر ملکی سرمایہ کاری
?️ 22 اگست 2023سچ خبریں:سعودی عرب میں ترقی کے عمل کا براہ راست تعلق بادشاہ
اگست