مہوش حیات کی تصویرپر ہزاروں لائکس اور کمنٹس

مہوش حیات کی تصویرپر ہزاروں لائکس اور کمنٹس

🗓️

کراچی (سچ خبریں)پاکستان کی معروف اداکارہ و سُپر ماڈل مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر اپلوڈ کی ہے جس کے بعد مداحواں نے ہزاروں لائکس اور کمنٹس کئے ہیں تصویر شیئر کرتے ہی اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ خبردار ! ہو سکتا ہے آپ میرے پیار میں مبتلا ہوجائیں۔

مہوش حیات نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں اُنہیں مغربی لباس پہنے مِرر سیلفی لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔مہوش حیات کا اپنی اس تصویر کے کیپشن میں مداحوں کو خبردار کرتے ہوئے لکھنا تھا کہ ’خبردار! ہو سکتا ہے آپ میرے پیار میں مبتلا ہو جائیں۔‘

مہوش حیات کی اس تصویر پر دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں لائیکس اور تعریفی کمنٹس آ چکے ہیں جن میں اُن کے مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی سے اُن کے پیار میں گرفتار ہیں۔مہوش حیات کی اس تصویر کے کمنٹ باکس میں پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکار بھی اُن کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں۔

دوسری جانب پاکستانی اداکارہ امریکی گلوکارہ جینیفر لوپیز کی خوداعتمادی سے متاثر دکھائی دے رہی ہیں۔اداکارہ مہوش حیات نے اپنی انسٹا اسٹوری پر جینیفر لوپیز کے حالیہ شائع ہونے والےانٹرویو سے ایک اقتباس شیئر کیا ہے۔انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ مجھے اس خاتون سے محبت ہے۔مہوش حیات نے اپنے مداحوں کو پیغام دیتے ہوئے لکھا کہ ’ جیسے آپ حقیقت میں ہیں ہمیشہ ویسے ہی رہیں۔

مشہور خبریں۔

واٹس ایپ نے ایک اور فیچر پر کام شروع کردیا

🗓️ 8 نومبر 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) فیس بک کی زیرملکیت موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے

مقبوضہ بیت المقدس میں 24 گھنٹوں کے اندر دو آپریشن

🗓️ 31 جنوری 2023سچ خبریں:2023 میں ایسا لگتا ہے کہ فلسطین میں پیشرفت کو تیز

صہیونیوں کا مغربی کنارے کے لوگوں پر خنزیروں سے حملہ 

🗓️ 12 اپریل 2025سچ خبریں: شمالی مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی وسیع مہم کے

شامی دفاع نے حمص پر اسرائیلی میزائل حملے کا مقابلہ کیا

🗓️ 9 اکتوبر 2021سچ خبریں: لبنان کے المیادین نیٹ ورک نے اطلاع دی ہے کہ شامی

پاکستانی خواتین نے ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار: آرمی چیف

🗓️ 8 مارچ 2021راولپنڈی{سچ خبریں} یوم خواتین پر اپنے پیغام میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے

گزشتہ 72 گھنٹوں میں صیہونی حکومت کے 41 ہتھیار تباہ

🗓️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں:قسام بٹالینز کے ترجمان ابو عبیدہ نے گذشتہ 72 گھنٹوں میں

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی نے ڈیجیٹل نیشن بل 2025 کی منظوری دے دی

🗓️ 27 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا

🗓️ 12 اپریل 2021نیویارک (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے نے مسئلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے