?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتار قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سابق وزیر قانون پنجاب راجا بشارت سمیت پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار رہنماؤں کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا، راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پشاور ہائیکورٹ سےضمانت کے باوجود گرفتاریوں پر برہمی کا اظہار کیا۔
ڈان نیوز کے مطابق جمعرات کو اڈیالہ جیل میں جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت کے دوران عمران خان سمیت 60 ملزمان پر فرد جرم عائد کی تھی جس کے بعد اٹک پولیس نے گزشتہ روز عمر ایوب، راجا بشارت، احمد چٹھہ، ماجد دانیال اور ملک عظیم کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کرلیا تھا۔
جمعے کو انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت کے جج امجد شاہ نے کیس کی سماعت کےدوران عمرایوب اور راجہ بشارت سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی رہائی کا حکم دے دیا۔
عدالت نے پولیس پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ پشاور ہائیکورٹ سےضمانت ہونے کے باوجود کیوں گرفتار کیا؟
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمیں پولیس لائنز میں غیر قانونی طور پہ حراست میں رکھا گیا، میرے پاس یہ پشاور ہائی کورٹ کا بیل آرڈر موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدالت نے پولیس سے پوچھا کہ اپ نے کس قانون کے تحت عمر ایوب اور راجا بشارت کو گرفتار کیا، ان کے پاس کوئی جواب نہیں تھالہٰذا عدالت نے ہماری ضمانت منظور کر دی ریلیز کرنے کا حکم دیا۔
عمر ایوب نے کہا کہ یہ صرف اور صرف ایک گرتی ہوئی دیواروں کو ایک دھکا اور دو کی غیر قانونی گرفتاری تھی، انہوں نے کہا کہ ’میں شہباز شریف، مریم نواز، آئی جی پنجاب، محسن نقوی اور ڈی پی او اٹک کو اس کا ذمے دار سمجھتا ہوں۔
واضح رہے کہ 9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔
مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔
اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی کے کارکنوں کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔


مشہور خبریں۔
عرب لیگ کے ہاتھوں امریکی علاقائی پالیسی کو سخت دھچکا!
?️ 8 مئی 2023سچ خبریں:میڈیا ذرائع نے عرب لیگ میں شام کی واپسی کا مطلب
مئی
چیٹ جی پی ٹی کا سرچ انجن گوگل کی طرح استعمال کرنا ممکن
?️ 7 فروری 2025سچ خبریں: آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی اوپن اے
فروری
الجزائر میں قبل از وقت صدارتی انتخابات کا آغاز
?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: 24 ملین الجزائر کے باشندے آج صبح، ہفتہ، 7 ستمبر کو
ستمبر
سام سنگ نے کال ریکارڈنگ کا فیچر پیش کردیا
?️ 14 فروری 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی جنوبی کورین ملٹی نیشنل کمپنی سام
فروری
ایرانی میزائل انتہائی تباہ کن، اسرائیل کو مفلوج کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں؛ صیہونی میڈیا کا اعتراف
?️ 14 فروری 2026سچ خبریں:صیہونی اخبار یدیعوت احرونٹ اور صہیونی تجزیہ کاروں نے اعتراف کیا
فروری
صیہونیوں کی بوکھلاہٹ
?️ 3 اگست 2023سچ خبریں: اردنی فورسز نے ایک صیہونی کو غیر قانونی طور پر
اگست
ریویو ایکٹ کے خلاف کیس مضبوط نہ ہوا تو آئندہ لائحہ عمل طے کریں گے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال
?️ 13 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں پنجاب میں انتخابات کرانے کے
جون
قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت کے لیے زیلنسکی کا سعودی عرب کا دورہ
?️ 28 فروری 2024سچ خبریں:ولادیمیر زیلنسکی نے اعلان کیا کہ وہ امن فارمولے کے بارے
فروری