موت کی جھوٹی خبر پھیلنے پر دوست، بیٹی، بیوی اور بھائی فون کرتے رہے، محمود اسلم

?️

کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکار محمود اسلم نے ماضی میں اپنی موت کی جھوٹی خبر پھیلنے کے خطرناک اثرات بیان کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ان کے مرنے کی جھوٹی خبر سننے کے بعد ان کے دوستوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا جب کہ دوست، بیوی، بیٹی اور بھائی انہیں فون کالز کرتے رہے۔

محمود اسلم حال ہی میں ’سنو ٹی وی‘ کے پروگرام میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے ماضی میں اپنی موت کی جھوٹی خبر پھیلنے پر بھی بات کی۔

انہوں نے کہا کہ کسی کی بھی موت کی جھوٹی خبر پھیلانا غلط کام ہے، ہر مذاق برداشت کیا جا سکتا ہے لیکن موت کی خبر پھیلانے کا مذاق ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی موت کی خبر ایسے وقت میں پھیلائی گئی تھی جب وہ مکمل طور پر ٹھیک ٹھاک تھے اور شوٹنگز میں مصروف تھے لیکن اپنے گھر سے دور تھے۔

اداکار کے مطابق ان کی موت کی جھوٹی خبر پھیلنے کے بعد ان کے ساتھی اداکار، ہدایت کار و پروڈیوسرز پریشان ہوگئے اور انہوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا، انہیں یقین نہیں آیا کہ کیسے ان کی موت ہوئی اور پھر انہیں فون کالز بھی کرتے رہے۔

محمود اسلم کا کہنا تھا کہ جس دن کی ان کی موت کی جھوٹی خبر پھیلی، وہ پوری رات نہیں سو سکے، فون پر آنے والی کالز پر بات کرتے ہوئے ہر کسی کو اپنے زندہ ہونے کا یقین دلاتے رہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے ایک بھائی علیل ہیں، انہیں متعدد بیماریاں ہیں، وہ بھی ان کی موت کی خبر سن کر صدمے میں چلے گئے اور انہیں فون کرکے ان کے ساتھ روتے رہے، ان کی لمبی زندگی کی دعائیں کرتے رہے۔

سینئر اداکار کے مطابق ان کی بیٹی کو ان کے سسرال والوں نے جب ان کی موت کی خبر سنائی تو انہیں یقین ہی نہیں آیا، انہوں نے اپنی ماں کو فون کیا، والدہ نے بیٹی کو یقین دلایا کہ ان کے والد کی موت کی خبر جھوٹی ہے لیکن انہیں یقین نہیں ہو رہا تھا۔

اداکار نے کہا کہ موت کی جھوٹی خبر پھیلنے کے بعد، دوست، بیوی، بیٹی، بھائی اور بیرون ممالک رہنے والے رشتے دار بھی انہیں فون کالز کرتے رہے اور وہ ہر کسی سے بات کرکے انہیں یقین دلاتے رہے کہ ان کے حوالے سے پھیلائی گئی خبر جھوٹی ہے۔

محمود اسلم نے میڈیا اور خصوصی طور پر سوشل میڈیا والوں سے اپیل کی کہ وہ کسی کے بارے میں بھی ایسی جھوٹی خبر نہ پھیلایا کریں، ایسی خبر سن کر کوئی صدمے میں بھی جا سکتا ہے اور بہت بڑا نقصان بھی ہوسکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

مسک کو ٹرمپ کا دوستانہ ہاتھ؛ میں ایلون مسک کی کمپنیوں کو تباہ نہیں کرنا چاہتا!

?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: ایک عجیب موڑ میں، ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ وہ

بھارت نے اپنے ہی شہروں پر 6 بلیسٹک میزائل گرا دیئے۔ ترجمان پاک فوج

?️ 9 مئی 2025راولپنڈی (سچ خبریں) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ بھارت

7 ہفتوں کے وقفے کے بعد سینیٹ اجلاس کل طلب

?️ 11 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل

وزیر اعظم نے امریکا کو اڈے دینے سے صاف انکار کر دیا

?️ 19 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران  خان  نے دوٹوک مؤقف  اپناتے

ترکی کا انتباہ: اسرائیل خطے کو فوجی تباہی میں گھسیٹنا چاہتا ہے

?️ 15 ستمبر 2025سچ خبریں: ترک وزارت دفاع کے ترجمان نے خبردار کیا کہ اسرائیلی

ملک میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی، 44 افراد کا انتقال

?️ 28 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کوروناوائرس کی خطرناک قسم ڈیلٹا کے پھیلاؤ میں تیزی

جارحیتوں اور جنگوں کے مقابلے میں خاموشی ذمہ داریوں پر عمل نہ کرنا ہے: الحوثی

?️ 18 دسمبر 2025سچ خبریں:یمن کی انصارالله تحریک کے رہنما عبدالملک الحوثی نے اپنے خطاب

غزہ کے لیے بھیجی جانے والی طبی امداد کتنی ہے؟ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی زبانی

?️ 12 فروری 2024سچ خبریں: عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے