?️
کراچی (سچ خبریں)اداکارہ و ٹی وی میزبان متھیرا نے انکشاف کیا کہ انہیں ہارمونز کا مسئلہ درپیش ہے، جس وجہ سے ان کی جسامت بعض حصوں سے کافی بڑھی ہوئی نظر آتی ہے، اس لیے یہ کہنا بند کریں کہ انہوں نے سرجری کروائی ہے۔
جسامت پر تنقید کرنے والے افراد کو کرارا جواب دیتے ہوئے ان پر واضح کیا ہے کہ وہ کون ہوتے ہیں، ان کی جسامت پر بات کرنے والے اور انہیں پلاسٹک کہنا بند کیا جائے۔متھیرا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ وہ لوگوں کی جانب سے جسامت پر پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات دے دے کر تھک چکی ہیں۔
متھیرا نے حال ہی میں یوٹیوب شو ’ٹو بی آنیسٹ‘ میں شرکت کی تھی، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی سمیت پیشہ ورانہ زندگی پر بھی کھل کر بات کی تھی اور بتایا تھا کہ کس طرح وہ زمبابوے سے اچانک پاکستان آئی تھیں۔
متھیرا کے مطابق ان کے والد زمبابوے کے نامور سیاستدان ہیں، جب انہوں نے ان کی والدہ کو طلاق دی تو انہیں اچانک پاکستان آنا پڑا۔متھیرا نے یہ بھی بتایا کہ انہیں اس وقت ہی پاکستان میں مشہوری ملی جب ایک ٹی وی شو پر براہ راست فون کال صارف نے ان کی تذلیل کی اور ان سے نامناسب سوالات پوچھے۔
مذکورہ شو میں شامل ہونے کے بعد متھیرا کو ان کی جسامت پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور لوگوں نے ان پر الزام لگایا کہ انہوں نے پلاسٹک سرجری کروائی ہے۔لوگوں کی جانب سے پلاسٹک سرجری کروائے جانے کے الزامات کے بعد اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر وضاحت کی اور لوگوں کو کہا کہ وہ انہیں پلاسٹک کہنا بند کریں۔
متھیرا نے اپنی اسٹوری میں بتایا کہ وہ جیسی بھی ہیں، اپنی جسامت سے خوش ہیں، انہیں بار بار طعنے دینے کے بجائے لوگ اپنی ذات اور اپنے مسائل پر فوکس رکھیں۔اداکارہ و ٹی وی میزبان نے لکھا کہ وہ لوگوں کے سوالات کے جوابات دے دے کر تھک چکی ہیں کہ انہوں نے کوئی سرجری نہیں کروائی۔
متھیرا نے لکھا کہ اگر وہ 40 بار بھی سرجریز کروائیں گی تو بھی ان کی اپنی مرضی ہے اور اس سے دوسرے لوگوں کو مسئلہ نہیں ہونا چاہیے، اس لیے دوسرے لوگ انہیں پلاسٹک کہنا بند کریں۔
مشہور خبریں۔
طوفان ’تیج‘ سے پاکستانی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں، محکمہ موسمیات
?️ 22 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) گزشتہ تین روز کے دوران سازگار ماحول کی وجہ
اکتوبر
کیا چین امریکہ کے آگےجھک جائے گا؟ امریکہ کا دعوی
?️ 22 اپریل 2025 سچ خبریں:واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان جاری تجارتی جنگ کے تناظر
اپریل
پاکستان سے باہر رہنے کیلئے دل نہیں مانتا، ایسا لگتا ہے بھاگ رہا ہوں، ہارون شاہد
?️ 27 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی مخدوش سیاسی اور معاشی صورتحال کی وجہ
اپریل
ترکی میں اخوان المسلمون سے ایک اہم وعدہ
?️ 12 اگست 2023سچ خبریں:ترکی میں مقیم اخوان المسلمون کے ارکان نے انتخابات کے بعد
اگست
ہیروشیما کے جرم پر امریکی تکبر ابھی بھی باقی
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر کے مطابق امریکی صدر
مئی
نیٹو کی روس کو دھمکی
?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:نیٹو کے سکریٹری جنرل نے جوہری ہتھیاروں سے متعلق روسی صدر
اکتوبر
لبنانی شخصیات نے سعودی عرب کی جانب سے قومی مفاہمت کی راہ میں رکاوٹ پر تنقید کی
?️ 18 اگست 2025لبنانی شخصیات نے سعودی عرب کی جانب سے قومی مفاہمت کی راہ
اگست
فواد چوہدری کو بیرون ملک جانے کی عارضی اجازت اور ان کا ردعمل
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر فواد چوہدری کا نام
جولائی