?️
اسلام آباد (سچ خبریں) ایران میں مہنگائی کے خلاف جاری مظاہروں کے پیش نظر حالات بہتر ہونے تک پاکستان نے اپنے شہریوں کو ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزری میں کہا گیا کہ اپنی حفاظت اور سلامتی کے پیشِ نظر پاکستانی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ حالات بہتر ہونے تک اسلامی جمہوریہ ایران کا تمام غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اس وقت ایران میں مقیم پاکستانی شہریوں پر زور دیا جاتا ہے کہ وہ انتہائی احتیاط برتیں، چوکنا رہیں، غیر ضروری نقل و حرکت کم سے کم رکھیں۔
دفتر خارجہ نے شہریوں کی سہولت کی غرض سے پاکستانی سفارتی دفاتر سے باقاعدہ رابطے میں رہنے کے لیے نمبرز بھی جاری کیے ہیں۔
مہنگائی کے خلاف شروع ہونے والی اس تحریک میں ایران بھر میں 13 دنوں سے مظاہرے جاری ہیں، جنہیں ایرانی سفیر کے مطابق غیر ملکی عناصر کی مداخلت نے پرتشدد بنا دیا۔


مشہور خبریں۔
بش سے ٹرمپ تک؛ استثنیٰ اور جنگ کا نہ ختم ہونے والا چکر
?️ 3 جون 2026سچ خبریں:بڑی طاقتوں کو سزا سے استثنیٰ حاصل ہونا موجودہ عالمی نظام
جون
پینٹاگون کی ایران کے ساتھ جنگ میں ہلاکتوں کے اعدادوشمار کو چھپانے کی چال
?️ 5 اگست 2026سچ خبریں: ایک امریکی سرکاری اہلکار کے حوالے سے نیوز ویب سائٹ
اگست
اتحاد و اتفاق سے انتہا پسندی کو شکست دیں گے۔ علامہ طاہر اشرفی
?️ 12 فروری 2026لاہور (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان علما کونسل طاہر محمود اشرفی کا کہنا
فروری
ایران ہمارا قریبی ساتھی ہے: روس
?️ 5 فروری 2026 سچ خبریں: سرگئی لاوروف، روس کے وزیر خارجہ نے آر ٹی
فروری
ٹرمپ کا الہان عمر سے امریکی کانگریس کی رکنیت سے فوری استعفے کا مطالبہ
?️ 23 اکتوبر 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے
اکتوبر
مقاومت ہی سرزمین کی آزادی کا واحد راستہ ہے: حزب اللہ
?️ 22 ستمبر 2026سچ خبریں: شیخ نعیم قاسم، دبیرکل حزب اللہ لبنان نے کہا ہے
ستمبر
ایران کے خوف سے امریکی وزیر خزانہ فوجی اڈے پر منتقل
?️ 11 نومبر 2026سچ خبریں:امریکی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب
نومبر
عراقی حزب اللہ کی شرط ، امریکی اور ترک فوجیوں کا انخلا
?️ 18 اگست 2026سچ خبریں: الجزیرہ نیٹ ورک نے عراقی حزب اللہ کے ایک سیکیورٹی
اگست