?️
سچ خبریں:ایک صہیونی طبی تنظیم کے مطابق 2022 سے 2024 کے دوران مغربی کنارے میں فلسطینی طبی عملے اور ایمبولینس گاڑیوں پر صیہونی حملوں میں 350 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ایک صہیونی تنظیم نے اعتراف کیا ہے کہ مغربی کنارے میں فلسطینی طبی عملے اور امدادی گاڑیوں کے خلاف صیہونی حملوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔
المیادین کے مطابق، طبی امور کے شعبے میں سرگرم ایک صہیونی تنظیم نے اعتراف کیا ہے کہ 2022 سے 2024 کے دوران مغربی کنارے میں صحت اور طبی خدمات کے شعبے پر صیہونی حملوں میں 350 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، مغربی کنارے میں درج کیے گئے حملوں کی تعداد 93 سے بڑھ کر 422 ہوگئی۔ ان حملوں میں ایمبولینس گاڑیوں اور ہنگامی امدادی خدمات انجام دینے والے طبی کارکنوں کو نشانہ بنانا بھی شامل ہے۔
عالمی ادارۂ صحت نے بھی 2025 کے دوران مغربی کنارے میں امدادی کارکنوں پر 233 حملے ریکارڈ کیے ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مغربی کنارے میں چیک پوسٹوں اور رکاوٹوں کی تعداد 642 سے بڑھ کر 925 ہوگئی ہے، جس کے باعث امدادی کارکنوں اور ایمبولینس گاڑیوں کی نقل و حرکت سست ہوجاتی ہے اور ہنگامی طبی امداد کی فراہمی میں تاخیر ہوتی ہے۔
مزید اطلاعات کے مطابق، صہیونی فوجیوں اور آبادکاروں نے امدادی کارکنوں کو براہِ راست بھی نشانہ بنایا ہے، حالانکہ ان کی شناخت واضح طور پر طبی اور امدادی عملے کے طور پر ہوتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، صہیونی فوجی امدادی گاڑیوں کو ان فلسطینیوں تک پہنچنے سے بھی روکتے ہیں جنہیں فوری طبی علاج اور امداد کی ضرورت ہوتی ہے۔


مشہور خبریں۔
اطالوی تنظیم: ایران نے دنیا میں مسلسل جنگیں کرنے والے “غنڈوں” کی ہیبت توڑ دی ہے
?️ 4 جولائی 2026سچ خبریں: اٹلی کی ایک اینٹی امپیریلسٹ تنظیم نے ایک بیان میں
جولائی
طالبان رہنما ہیبت اللہ اخوندزادہ کی ہلاکت کی متضاد خبریں
?️ 27 فروری 2026سچ خبریں: غیر مصدقہ اور غیر سرکاری اطلاعات سے پتہ چلتا ہے
فروری
ٹرمپ نے امریکہ کو آبنائے ہرمز میں ڈبو دیا: نیوز ویک
?️ 8 نومبر 2026سچ خبریں: نیوزویک کے مطابق ایران کے خلاف ٹرمپ کی جنگ نے
نومبر
ٹرمپ اسرائیل کو رسوائی کی طرف لے جا رہے ہیں: لائبرمین
?️ 24 مئی 2026 سچ خبریں:اسرائیل بیتینو پارٹی کے سربراہ ایویگڈور لیبرمن نے ایک سخت
مئی
سینٹکام کی آبنائے ہرمز میں امریکی فوجی جارحیت کا جواز پیش کرنے کی کوشش
?️ 31 اگست 2026سچ خبریں:امریکی سینٹکام نے آبنائے ہرمز میں حالیہ فوجی کارروائی کو مبینہ
اگست
عمران خان کی 20 منٹ تک بات کروائی گئی، بچوں کی آواز سن کر بیحد خوش ہوئے۔ علیمہ خان
?️ 14 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان
فروری
امریکہ کے ساتھ توانائی کا معاہدہ 25 سالہ ہے: وینزویلا
?️ 30 اگست 2026سچ خبریں: وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلس روڈریگز نے اعلان کیا ہے
اگست
فوجی جنگ سے اقتصادی جنگ تک؛ ٹرمپ لائن کے آخر تک کیوں پہنچا ؟
?️ 22 اگست 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف غیرمعمولی
اگست