?️
سچ خبریں: وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلس روڈریگز نے اعلان کیا ہے کہ ریاست ہائے متحدہ امریکا کے ساتھ طے پانے والا توانائی کا معاہدہ 25 سال کی مدت کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔
انہوں نے اس معاہدے پر دستخط کی توضیح دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد تیل کی پیداوار کو بڑھا کر 1.5 ملین بیرل یومیہ کرنا ہے۔
روڈریگز نے اس موقع پر اس بات پر زور دیا کہ وینزویلا اپنے قدرتی وسائل پر اپنی خودمختاری پر پوری طرح قائم رہے گا اور کسی بھی قسم کی مداخلت کو قبول نہیں کرے گا۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب فنانشل ٹائمز نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے واشنگٹن اور کراکس کے درمیان ہونے والے تیل کے متنازعہ معاہدے کی تفصیلات جاری کی ہیں۔
فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، اس معاہدے کے تحت امریکی نجی کمپنیوں کو وینزویلا کے ساتھ مشترکہ منصوبے میں تیل کی پیداوار کا 55 فیصد حصہ حاصل ہوگا۔ مزید برآں، یہ معاہدہ امریکی کمپنیوں کو وینزویلا کے تیل کے شعبوں سے نکالنے کے لیے طویل مدت (100 سال) کے امتیازی حقوق فراہم کرتا ہے، جسے مبصرین اقتصادی استحصال کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے، جو خود کو دہشت گرد ریاست کا سربراہ کہلاتے ہیں، نے وینزویلا کے ساتھ معاہدہ طے پانے کا دعویٰ کرتے ہوئے اسے تاریخ کی سب سے بڑی ڈیل قرار دیا تھا۔ ٹرمپ نے فخر کے ساتھ اعلان کیا کہ ان کے سیکریٹری آف اسٹیٹ اور وزیر دفاع نے واشنگٹن کو وینزویلا کے 65 ارب بیرل سے زیادہ یقینی تیل کے ذخائر تک رسائی کو یقینی بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
یہ معاہدہ بین الاقوامی سطح پر شدید تنقید کا نشانہ بنا ہے، کیونکہ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ وینزویلا کی خودمختاری کے خلاف ہے اور واشنگٹن کو کاراکس کے قدرتی وسائل پر غیر معمولی کنٹرول فراہم کرتا ہے۔ دوسری جانب وینزویلا کی حکومت کا موقف ہے کہ یہ معاہدہ ملکی معیشت کو بحال کرنے اور تیل کی صنعت کو دوبارہ فعال بنانے کے لیے ایک ضروری قدم ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
ماسکو کی جانب سے یوکرین کے بچوں کی بس پر حملے کی شدید مذمت
?️ 18 جون 2026سچ خبریں: ماریا زاخارووا، ترجمان وزارت خارجہ روس نے آج بدھ کو اوکرائن
جون
صیہونیوں کے تلوے چاٹنے کا صلہ؛ اسرائیل کی سلامتی کی شرط عرب ممالک کی تقسیم
?️ 17 مئی 2026سچ خبریں:علاقائی جنگ کے بعد اسرائیل کے موسومہ اسرائیل کبیر منصوبے پر
مئی
امریکہ میں ایران کے خلاف جنگ پر ٹرمپ کے مؤقف کی عوامی مخالفت میں اضافہ
?️ 26 جون 2026سچ خبریں:روئٹرز اور ایپسوس کے تازہ سروے کے مطابق امریکی عوام کی
جون
ایران کے خلاف امریکی جوہری الزامات مکمل طور پر بے بنیاد ہیں: روسی سینیٹر
?️ 27 اکتوبر 2026سچ خبریں: روسی فیڈریشن کونسل کے نائب چیئرمین کونسٹنٹین کوساچیوف نے ایران
اکتوبر
آبنائے باب المندب کے بارے میں کیے گئے دعوؤں پر یمن کا ردعمل
?️ 13 ستمبر 2026سچ خبریں: یمن کی وزارت ٹرانسپورٹ کے ایک ذریعے نے المسیرہ سے
ستمبر
ترکی نے سعودی عرب کی مدد کے لیے دفاعی ساز و سامان بھیجنا کیا شروع
?️ 8 اکتوبر 2026سچ خبریں: ترکی سعودی عرب کو یمن کی تحریک انصاراللہ سے نمٹنے
اکتوبر
ٹرمپ کا ایران کی فوجی طاقت کے بارے میں دعویٰ غلط ہے: وال سٹریٹ
?️ 15 نومبر 2026سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ
نومبر
ایران کے معاہدے سے نیتن یاہو کسی بھی مقصد کو پورا کرنے میں ناکام
?️ 14 جون 2026سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کی اپوزیشن کے رہنما یائیر لاپید نے اعلان کیا
جون