?️
کراچی: (سچ خبریں) معروف فیشن ڈیزائنر و اداکار حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) نے فواد خان، ماہرہ خان اور ہانیہ عامر پر بھارت کے خلاف باتیں نہ کرنے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تینوں اداکاروں کو جانتے ہیں، تینوں سچے پاکستانی اور ملک کے لیے جان دینے کو تیار رہتے ہیں۔
ایچ ایس وائے نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں تینوں اداکاروں پر کی جانے والی تنقید پر بات کی۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ تینوں اداکاروں پر الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے بھارت کے خلاف زیادہ کھل کر بات نہیں کی تو ایچ ایس وائے نے اس سے اتفاق کیا لیکن ساتھ ہی کہا کہ تینوں اداکاروں نے اپنے حساب سے ملک کے لیے بات کی لیکن عوام کو ان کی بات کم لگی۔
ایچ ایس وائے کے مطابق تینوں فلم انڈسٹری کی بڑی شخصیات ہیں، اس لیے لوگوں کی ان سے بہت زیادہ توقعات تھیں۔
فیشن ڈیزائنر کا کہنا تھا کہ عوام نے سوچا ہوگا کہ فواد خان، ماہرہ خان اور ہانیہ عامر بھارت کے خلاف ان کی توقعات کے عین مطابق سخت رد عمل دیں گے جو شاید تینوں اداکاروں نے نہیں دیا۔
انہوں نے کہا کہ اپنے حساب سے تینوں اداکاروں نے اپنا رد عمل دیا لیکن عوام کو ان کا رد عمل کم لگا اور لوگوں کو ان سے زیادہ توقعات تھیں۔
ایچ ایس وائے کا کہنا تھا کہ وہ تینوں اداکاروں کو اچھی طرح جانتے ہیں، لوگوں کی ان پر تنقید اپنی جگہ لیکن وہ اپنے ساتھی اداکاروں کی طرف داری کریں گے۔
فیشن ڈیزائنر نے کہا کہ فواد خان محب وطن پاکستانی ہیں، وہ ویسے بھی کم رائے دیتے ہیں جب کہ ماہرہ خان بھی پکی پاکستانی ہیں، وہ ملک کے لیے مرنے کو تیار رہتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہانیہ عامر ابھی انڈسٹری میں نئی ہیں لیکن وہ انہیں بھی جانتے ہیں، وہ ان کی دوست ہے، ان کے مشترکہ دوست بھی ہیں، وہ بھی سچی اور محب وطن پاکستانی ہیں، ملک پر جان دینے کو تیار رہتی ہیں۔
خیال رہے کہ تینوں اداکاروں پر اس وقت سخت تنقید کی گئی تھی جب تینوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تنازع کے دوران بھارتی جارحیت کی مذمت نہیں کی تھی۔
تینوں اداکاروں نے اگرچہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر 7 مئی کو کیے جانے والے حملوں کی مذمت کی تھی لیکن انہوں نے بھارت کے خلاف سخت الفاظ کا استعمال نہیں کیا تھا۔
اس سے قبل 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر میں پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے حملے کی بھی تینوں شخصیات نے مذمت کرتے ہوئے سیاحوں کے قتل پر اظہار افسوس کیا تھا لیکن انہوں نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کی مذمت نہیں کی تھی۔
سوشل میڈیا صارفین اور بعض اداکاروں نے بھی تینوں اداکاروں کو آڑے ہاتھوں لیا تھا اور کہا تھا کہ تینوں شخصیات کو بھارت کے الزامات کو مسترد کرنے سمیت بھارت کے خلاف سخت الفاط کا استعمال کرنا چاہیے تھا۔
مشہور خبریں۔
کیا صیہونیوں کو نیتن یاہو کے جھوٹے دعوؤں پر یقین ہے؟
?️ 22 اپریل 2024سچ خبریں: زیادہ تر صہیونی نیتن یاہو کے اس دعوے کو نہیں
اپریل
بلیک میل کرنے والوں کے خلاف مقدمہ اور ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا، نازش جہانگیر
?️ 25 مارچ 2025لاہور: (سچ خبریں) اداکارہ و ماڈل نازش جہانگیر نے بتایا ہے کہ
مارچ
2053 تک میں ترکی کو دنیا کی لاجسٹک سپر پاور بنادوں گا:ترک صدر
?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:ترکی کے صدر نے اعلان کیا کہ ان کا ملک آنے
اپریل
ٹرمپ نے کانگریس پر حملے کو امریکی تاریخ کی سب سے بڑی تحریک قرار دیا
?️ 10 جون 2022سچ خبریں: ریاستہائے متحدہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 6
جون
بلوچستان: ’پر امن انتخابات کیلئے نگران حکومت پرعزم ہے‘، گوہر اعجاز کی زیر صدارت اجلاس
?️ 1 فروری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وفاقی وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے کہا ہے
فروری
ایران اور امریکہ ایک جامع معاہدے کے قریب؛ سی این این کا دعویٰ
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں:سی این این کے مطابق، ایران اور امریکہ اگلے دور کی
مئی
غزہ دنیا میں غذائی عدم تحفظ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ جہاں ایک روٹی سب سے بڑا خواب ہے!
?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: آج غزہ ایک ایسی جگہ بن گیا ہے جہاں کے
جولائی
شام کے سلسلہ میں اقوام متحدہ کا اہم اعلان
?️ 11 مارچ 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے خبردار کیا ہے کہ شام
مارچ