🗓️
سچ خبریں: اسپین کے معروف ملٹی نیشنل فیشن و میک اپ برانڈ ’زارا‘ نے متنازع فوٹوشوٹ کی تشہیر پر ہونے والی سخت تنقید کے بعد بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ’افسوس‘ ہے کہ ان کی تشہیری مہم سے ’غلط فہمی‘ نے جنم لیا۔
7 دسمبر کو کپڑوں کے فیشن برانڈ زارا کی جانب سے فوٹو شوٹ کی تصاویر شئیر کی گئی تھیں، اس مہم کی بعض تصاویر پر اس لیے تنقید کی جا رہی تھی کیونکہ یہ غزہ میں جاری جنگ سے ملتی جلتی ہیں۔
زارا کی اس مہم کا نام ’جیکٹ‘ تھا، تشہیری مہم میں امریکی اداکارہ کرسٹین میک مینامی کو اپنے ارد گرد کفن میں ملبوس تباہ حال پُتلوں، ٹوٹ پھوٹ کا شکار پلاسٹک بورڈ اور دیگر پتلوں کے کچھ اعضا غائب دیکھے جاسکتے ہیں۔
ایک تصویر میں ماڈل کاندھے پر کفن میں ملبوس پتلا لیے کھڑی ہیں، سوشل میڈیا صارفین کا الزام تھا کہ یہ فوٹوشوٹ غزہ میں جاری جنگ سے ملتی جلتی ہیں، جہاں غزہ کی مائیں کفن میں لپٹے بچوں کو گلے لگا کر رو رہی ہیں۔
فوٹوشوٹ شئیر کرنے کے بعد فیشن برانڈ کو شدید تنقید کا سامنا تھا اور سوشل میڈیا پر اس کے ’بائیکاٹ‘ کی مہم شروع جاری ہے۔
مہم جاری ہونے کے تقریباً ایک ہفتے بعد فیشن برانڈ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ مہم جولائی میں بنائی گئی اور اس کی تصاویر ستمبر میں کھینچی گئی تھیں۔‘
زارا نے انسٹاگرام پوسٹ پر اپنا مؤقف دیا کہ ’یہ تصاویر ایک مجسمہ ساز کے اسٹوڈیو میں کھینچی گئیں جہاں کئی نامکمل مجسمے تھے، اس کا مقصد کپڑوں کی تیاری کے عمل کو آرٹ کے ماحول سے جوڑنا تھا۔‘
فیشن برانڈ نے اپنے بیان غزہ اور فلسطینیوں کا نام لیے بغیر کہا کہ ’بدقسمتی سے نئی تشہیری مہم کی تصاویر سے کچھ لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں جس کی وجہ سے وہ تصاویر ہٹائی دی گئی ہیں، اس مہم کا مقصد وہ نہیں تھا جو بعض صارفین نے اخذ کیا۔‘
بیان میں بائیکاٹ مہم کے حوالے سے بھی براہ راست ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا، فیشن برانڈ نے کہا کہ زارا کو ’افسوس‘ ہے کہ ان کی تشہیری مہم سے ’غلط فہمی‘ نے جنم لیا اور ہم سب کے جذبات کو احترام کی نظر سے دیکھتے ہیں۔
فیشن برانڈ کی جانب سے بیان جاری کرنے کے بعد بھی کئی صارفین ’زارا‘ کو شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں، کئی صارفین کا کہنا تھا کہ وہ اب بھی فیشن برانڈ کا بائیکاٹ جاری رکھیں گے ، متعدد صارفین نے کہا کہ اگر ستمبر میں تصاویر کھینچی گئیں تو دنیا کی حالیہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہ فوٹوشوٹ جاری نہیں کرنا چاہیے تھا۔
کینیڈا میں فلسطین کے حامی منہ پر پٹی باندھے زارا کے شوروم پر احتجاج کرتے بھی دکھائی دیے۔
یہ پہلی بار نہیں کہ فیشن برانڈ زارا فلسطینی مخالف مہم کا حصہ بنا ہو، قبل ازیں 2021 میں ’زارا‘ کی خاتون ڈیزائنر ونیسا پرلیمن کی جانب سے فلسطین مخالف کمنٹس کرنے کے بعد انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
ونیسا پرلیمن نے فلسطینی نژاد مرد ماڈل قاھر ھرہش کے کمنٹ پر سخت کمنٹس کرتے ہوئے فلسطینیوں کو انتہاپسند قرار دیا تھا۔
ونیسا پرلیمن نے اپنے کمنٹ میں لکھا تھا کہ بطور یہودی وہ سوشل میڈیا پر بہت کچھ برداشت کرتی رہی ہیں اور ان کی قوم ہولوکاسٹ جیسے ظلم کو برداشت کر چکی ہے۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ ایران سے خوف زدہ:امریکی تجزیہ کار
🗓️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:امریکی تجزیہ کاروں پیٹر بیکر اور سوزن گلیزر کی لکھی ہوئی
ستمبر
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ملک بھر میں یومِ استحصال منایا جارہا ہے
🗓️ 5 اگست 2021اسلام آباد( سچ خبریں)یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار
اگست
ایمرجنسی کے نفاذ یا دوسرے غیر معمولی اقدامات سے متعلق افواہوں کو مسترد کرتے ہیں:اٹارنی جنرل آف پاکستان
🗓️ 1 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان نے کہا
اپریل
نیٹو کے بارے میں جو بائیڈن کی تشویش
🗓️ 11 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے جو بائیڈن نے ہسپانوی زبان
اپریل
تیل کی سہولت کے پیکیج بحالی کی سمری کی کابینہ نے منظور دے دی
🗓️ 27 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سعودی کی جانب سے پاکستان کو ملنے والے
نومبر
انٹرنیٹ کی بندش سے ہونے والے معاشی نقصانات میں پاکستان سرفہرست
🗓️ 4 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان گزشتہ سال انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ایپس
جنوری
ووٹ کی عزت کو جو خطرہ تھا وہ اب ختم ہو چکا ہے، مولانا فضل الرحمٰن
🗓️ 11 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن
اکتوبر
تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہے: گورنر پنجاب
🗓️ 4 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ تحریک
جولائی