کراچی (سچ خبریں) گلوکار عاطف اسلم نے بیان جاری کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ مقبول ڈرامے ’سنگِ مرمر’ کے سیکوئیل ’سنگِ ماہ’ سے چھوٹی اسکرین پر قسمت آزمانے کے لئے تیار ہیں انہوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو بیان جاری کر تے ہوئے مداحوں کو اپنے آنے والے پروجیکٹس سے متعلق بتایا۔
خیال رہے کہ ‘سنگِ ماہ’، نجی چینل پر 2016 میں نشر ہونے والے ڈرامے ‘سنگِ مر مر’ کا سیکوئل ہے جس میں کبریٰ خان، ثانیہ سعید، نعمان اعجاز اور میکال ذوالفقار نے اداکاری کی تھی۔گزشتہ کئی ماہ سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ عاطف اسلم چھوٹی اسکرین پر ڈیبیو کرنے جارہے ہیں جس کے بعد اگست میں اداکار نعمان اعجاز نے بھی ان کے ڈرامے کا حصہ بننے سے متعلق بتایا تھا۔
تاہم عاطف اسلم کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا اور مداحوں کے طویل انتظار کے بعد انہوں نے اپنا باضابطہ بیان جاری کیا ہے۔عاطف اسلم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو بیان جاری کر تے ہوئے مداحوں کو اپنے آنے والے پروجیکٹس سے متعلق بتایا۔
انہوں نے ڈرامے کے سیٹ سے بنائی گئی ویڈیو میں بتایا کہ وہ ’سنگ ماہ‘ کے سیٹ سے گفتگو کررہے ہیں اور کہا کہ’ہاں میں ڈراما سیریل میں کام کررہا ہوں اورمجھے آپ کی دعاوں کی ضرورت ہے‘۔عاطف اسلم نے کہا کہ ’جس طرح سے ہمیشہ آپ لوگوں نے مجھے پیاردیا، میں دعا کرتا ہوں کہ ہمیشہ اسی طرح میراساتھ دیں گے۔
مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی نے غلط کیا تو حکومت نے بھی غلط کیا، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
دسمبر
غزہ جنگ کے بارے میں امریکہ کا اہم اعتراف
نومبر
اداکار شادی میں شریک ہونے کے کتنے پیسے لیتے ہیں؟
جولائی
طالبان آئندہ 30 روز میں افغانستان پر قبضہ کرسکتے ہیں، امریکی انٹیلی جنس کا بڑا دعویٰ
اگست
فلسطینی سمجھ کر صیہونی کے ہاتھوں صیہونی کا قتل
نومبر
عوام مجھے لانا چاہتے ہیں تو مافیا اور فوج کیسے باہر کرسکتی ہے، عمران خان
اپریل
امریکہ جنگ کے ہتھیاروں میں ڈوب رہا ہے: بائیڈن
اگست
برطانیہ صیہونی انتہاپسند وزراء کے ساتھ کیا کرنے جا رہا ہے؟
اکتوبر