عاطف اسلم سنگ ماہ میں اداکاری کے لئے تیار

ٹی20 ورلڈکپ میں عاطف اسلم کے ترانہ گانے کی خبریں

?️

کراچی (سچ خبریں) گلوکار عاطف اسلم نے بیان جاری کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ  مقبول ڈرامے ’سنگِ مرمر’ کے سیکوئیل ’سنگِ ماہ’ سے چھوٹی اسکرین پر قسمت آزمانے کے لئے تیار ہیں انہوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو بیان جاری کر تے ہوئے مداحوں کو اپنے آنے والے پروجیکٹس سے متعلق بتایا۔

خیال رہے کہ ‘سنگِ ماہ’، نجی چینل پر 2016 میں نشر ہونے والے ڈرامے ‘سنگِ مر مر’ کا سیکوئل ہے جس میں کبریٰ خان، ثانیہ سعید، نعمان اعجاز اور میکال ذوالفقار نے اداکاری کی تھی۔گزشتہ کئی ماہ سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ عاطف اسلم چھوٹی اسکرین پر ڈیبیو کرنے جارہے ہیں جس کے بعد اگست میں اداکار نعمان اعجاز نے بھی ان کے ڈرامے کا حصہ بننے سے متعلق بتایا تھا۔

تاہم عاطف اسلم کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا اور مداحوں کے طویل انتظار کے بعد انہوں نے اپنا باضابطہ بیان جاری کیا ہے۔عاطف اسلم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو بیان جاری کر تے ہوئے مداحوں کو اپنے آنے والے پروجیکٹس سے متعلق بتایا۔

انہوں نے ڈرامے کے سیٹ سے بنائی گئی ویڈیو میں بتایا کہ وہ ’سنگ ماہ‘ کے سیٹ سے گفتگو کررہے ہیں اور کہا کہ’ہاں میں ڈراما سیریل میں کام کررہا ہوں اورمجھے آپ کی دعاوں کی ضرورت ہے‘۔عاطف اسلم نے کہا کہ ’جس طرح سے ہمیشہ آپ لوگوں نے مجھے پیاردیا، میں دعا کرتا ہوں کہ ہمیشہ اسی طرح میراساتھ دیں گے۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا نیا ریکارڈ قائم

?️ 14 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے اس حکومت کی کابینہ کی پالیسیوں کے

امریکہ انصاف نہیں، ناانصافی کا حامی ہے،نیتن یاہو  کو گرفتار کیا جانا چاہیے: اقوام متحدہ کی رپورٹنگ آفیسر 

?️ 12 جولائی 2025 سچ خبریں:اقوام متحدہ کی رپورٹنگ آفیسر فرانچسکا آلبانیز نے کہا ہے

مریم اورنگزیب نے پیمرا ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کردیا

?️ 9 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پیمرا ترمیمی بل

چوہدری انورالحق نے آزاد جموں اور کشمیر کے پندرھویں وزیراعظم کا حلف اٹھا لیا

?️ 21 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ’فارورڈ بلاک‘

پاکستان، ترکمانستان نے تاپی گیس پائپ لائن کیلئے مشترکہ عملدرآمد منصوبے پر دستخط کردیے

?️ 9 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اور ترکمانستان نے ترکمانستان-افغانستان-پاکستان-انڈیا (تاپی) گیس پائپ لائن

عمران خان پارلیمان سے باہر نہ آتے تو نیب ترامیم پر بحث ہوتی، جسٹس منصور علی شاہ

?️ 24 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) نیب ترامیم کے خلاف درخواست پر سماعت میں

میاں صاحب، پارٹی میں کام کرنے والوں کو سائیڈ لائن کیا جا رہا ہے، حمزہ شہباز

?️ 26 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیراعلیٰ

داعش کے ٹھکانے سے نیٹو کا اسلحہ برآمد

?️ 18 فروری 2021سچ خبریں:شام کی فوج نے حمص میں داعش کے چار دہشت گردوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے