شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کرلی

?️

کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کرلی۔ شعیب ملک نے ثنا جاوید سے شادی کا اعلان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک ، ایکس اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر پوسٹ کرکے کیا۔

انہوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’الحمد للہ‘ اور ساتھ ہی قرآنی آیت بھی لکھی۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثنا جاوید نے دلہن کا لباس جبکہ شعیب ملک نے شیروانی زیب تن کی ہوئی ہے۔

اداکارہ ثنا جاوید نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنا نام ’ثنا جاوید‘ سے تبدیل کرکے ’ثنا شعیب ملک‘ رکھ دیا۔

یاد رہے کہ ثنا جاوید نے گلوکار عمیر جیسوال سے پہلی شادی کی تھی جبکہ شعیب ملک نے پہلی شادی بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے کی تھی۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے 13 سال قبل اپریل 2010 میں شادی کی تھی، شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

دونوں اسٹارز کے درمیان علیحدگی اور طلاق کی افواہیں ابتدائی طور پر دسمبر 2022 میں بھارتی میڈیا میں شائع ہوئی تھیں اور شوبز ویب سائٹس نے مستند ذرائع کا حوالہ دیے بغیر ان کے درمیان اختلافات کی خبریں دی تھیں۔

کئی ماہ سے طلاق کی افواہیں گردش کرنے کے بعد دونوں نے باضابطہ طور پر اس حوالے سے نہ تصدیق کی اور نہ تردید کی ہے۔

تاہم اس دوران شعیب ملک متعدد بار ثانیہ مرزا کا نام لیتے ہوئے ان کی تعریف کرچکے ہیں۔

ایک انٹرویو میں وہ یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ نہ صرف ان کے اور ثانیہ مرزا بلکہ پوری دنیا کے جوڑوں کے تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے اور شاید ہی کوئی ایسا شادی شدہ جوڑا ہے جن کے درمیان کبھی اختلافات نہ ہوتے ہوں۔

ثنا جاوید اور عمیر جیسوال کا نکاح اکتوبر 2020 میں ہوا تھا، نکاح کے بعد دونوں نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ٹیگ کرتے ہوئے انسٹاگرام پر اسٹوریز بھی شیئر کی تھیں۔

ان کے درمیان طلاق کی افواہیں اس وقت سامنے آئیں جب عمیر جیسوال ثنا جاوید کے بغیر عمرے کی سعادت حاصل کرنے مکہ مکرمہ گئے تھے۔

اس کے علاوہ دونوں فنکاروں نے اپنے اپنے انسٹاگرام پروفائل سے اپنے نکاح کی تصاویر بھی ڈیلیٹ کردی تھیں۔

سوشل میڈیا صارفین اور شوبز ویب سائٹس نے دعویٰ کیا تھا کہ ثنا جاوید اور عمیر جیسوال کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے، تاہم دونوں نے علیحدگی کی تصدیق نہیں کی تھی۔

مشہور خبریں۔

تحریک لبیک کے خلاف حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا

?️ 14 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک کے مختلف شہروں میں 3 روز سے

بانی نے حکم دیا تو خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کردیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی

?️ 24 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی نے کہا

ثنا جاوید نے شادی کی ان دیکھی تصویر شیئر کردی، شوہر پر فخر

?️ 22 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) حال ہی میں کرکٹر شعیب ملک سے دوسری شادی

شاہ محمود قریشی کی 9 مئی واقعات کے 3 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور،

?️ 10 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے وائس چیئرمین پی

تجارتی جہازوں کی حفاظت کیلئے پی این ایس اصلت سیکیورٹی گشت پر بحر ہند میں تعینات

?️ 25 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) پاک بحریہ نے بحری جنگی جہاز پی این ایس

اردوغان اور حزب اختلاف ترکی کے علوی سے حمایت چاہتے ہیں

?️ 17 اگست 2025سچ خبریں: ترک صدر کی درخواست پر ملک کے علویوں کی حمایت

فلسطینیوں کی اربعین زائرین کی خدمت

?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطین کے مقصد کی مرکزیت اور امام حسین کی تحریک سے

کیا ٹرمپ کو گرفتار کیا جائے گا؟

?️ 15 اگست 2023سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے مشیروں کو جارجیا کی ایک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے