?️
سچ خبریں: بولی وڈ کے مشہور اداکار سیف علی خان ممبئی میں اپنےگھر میں گھسنے والے شخص کے ہاتھوں چاقو کے حملے میں شدید زخمی ہوگئے، اداکار نے دراندازی کرنے والے شخص کو پکڑنے کی کوشش کی تو ملزم چاقو کے 6 وار کرنے کے بعد فرار ہوگیا، چھوٹے نواب کو ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی ڈھائی گھنٹے طویل نیورو سرجری کی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ممبئی کے علاقے باندرہ میں بولی وڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کے گھر میں ڈکیتی کا واقعہ رات تقریباً ڈھائی بجے پیش آیا، ایک شخص ان کے گھر میں گھس آیا جسے اداکار نے قابو کرنے کی کوشش کی تاہم ملزم ان پر چاقو کے 6 وار کرنے کے بعد فرار ہوگیا، ہسپتال کے عملے نے تصدیق کی کہ سیف علی خان اب خطرے سے باہر ہیں۔
اداکار کے گھر میں دراندازی کرنے والے شخص کے خلاف باندرہ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے، پولیس نے تصدیق کی ہے کہ اداکار اور ان کے گھر میں گھسنے والے شخص کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی بعد ازاں حملہ آور نے چھوٹے نواب پر چاقو کے 6 وار کیے اور جائے واردات سے فرار ہوگیا۔
ممبئی پولیس سیف علی خان کے 3 گھریلو ملازمین سے پوچھ گچھ کررہی ہے جبکہ ممبئی کرائم برانچ کو بھی تحقیقات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
کرائم برانچ نے مشتبہ شخص کی تلاش کے لیے 7 ٹیمیں تشکیل دی ہیں، ایک ٹیم ملزم کا سراغ لگانے کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیجز کا جائزہ لے رہی ہے، 3 ٹیمیں ممبئی کے مختلف علاقوں کو روانہ ہوگئی ہیں جبکہ ایک ٹیم ملزم کی تلاش میں ممبئی سے باہر جائے گی۔
سیف علی خان کی ٹیم نے واقعے کے حوالے سے باضابطہ بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’سیف علی خان کے گھر میں چوری کی کوشش کی گئی تھی، فی الحال وہ اسپتال میں سرجری کے مراحل سے گزر رہے ہیں، ہم میڈیا اور مداحوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ صبر کریں، یہ پولیس کیس ہے، ہم آپ کو صورتحال سے باخبر رکھیں گے‘۔
کرینہ کپور کی ٹیم نے بھی اسی طرح کا بیان شیئر کرتے ہوئے کہا کہ باقی فیملی ٹھیک ہے۔
اداکارہ کی ٹیم کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’سیف علی خان اور کرینہ کپور خان کی رہائش گاہ پر چوری کی کوشش کی گئی، سیف کا بازو زخمی ہوا تھا جس کے بعد وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں، خاندان کے باقی افراد ٹھیک ہیں، ہم میڈیا اور مداحوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ صبر کریں اور مزید قیاس آرائیاں نہ کریں کیونکہ پولیس پہلے ہی اپنی تحقیقات کر رہی ہے، آپ سب کی تشویش کے لیے شکریہ‘۔
نیورو سرجن ڈاکٹر نتن ڈانگے، کاسمیٹک سرجن ڈاکٹر لینا جین اور اینستھیسیولوجسٹ ڈاکٹر نیشا گاندھی کی قیادت میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے سیف علی خان کا آپریشن کیا۔
واضح رہے کہ سیف علی خان، کرینہ کپور خان اور ان کے بیٹے نئے سال کی تعطیلات کے لئے سوئٹزرلینڈ میں تھے اور گزشتہ ہفتے ہی ممبئی لوٹے تھے۔


مشہور خبریں۔
ہارورڈ یونیورسٹی کا اپنے بجٹ کو غیر مسدود کرنے کا مطالبہ
?️ 4 جون 2025سچ خبریں: ہارورڈ یونیورسٹی کے حکام نے بوسٹن کی فیڈرل کورٹ میں درخواست
جون
امریکہ میں آتشیں اسلحے سے خودکشی کی بڑھتی شرح
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:امریکہ میں کی جانے والے ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا
ستمبر
پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی کیخلاف آرٹیکل کو کردارکشی قرار دیدیا، قانونی چارہ جوئی کا اعلان
?️ 16 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین
نومبر
اسرائیل کے بارے میں امریکی عوام کی رائے؛امریکی تھنک ٹینک کی رپورٹ
?️ 9 اپریل 2025 سچ خبریں:ایک امریکی تھنک ٹینک نے اعتراف کیا ہے کہ امریکی
اپریل
سینیٹ انتخابات: اعظم سواتی کے کاغذات نامزدگی منظور
?️ 25 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) پشاور کی ایپلیٹ ٹربیونل نے سینیٹ انتخابات کے لیے
مارچ
ہم امریکہ کے حوالے سے اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کر رہے ہیں : طالبان
?️ 16 فروری 2022سچ خبریں: طالبان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر
فروری
طالبان حکام کی طالبان کارکنان کے خلاف کاروائی
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:طالبان حکام نے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث اور داعش کے
جنوری
خلیج فارس کے عرب ایران کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے خواہاں:سی این این
?️ 24 اگست 2022سچ خبریں:امریکی نیوز چینل نے خلیج فارس کی جنوبی سرحد کے عربوں
اگست