کورونا وائرس میں مبتلا امریکی شہریوں کے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ کی خطرناک سازش کے بارے میں اہم انکشاف

کورونا وائرس میں مبتلا امریکی شہریوں کے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ کی خطرناک سازش کے بارے میں اہم انکشاف

?️

واشنگٹن (سچ خبریں)  کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے امریکی شہریوں کے خلاف امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خطرناک سازش کے بارے میں اہم انکشاف ہوا جس میں اس بات کا خلاصہ ہوا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کورونا میں مبتلا امریکی شہریوں کو گوانتاناموبے بھیجنا چاہتے تھے۔

امریکی خبر رساں ادارے واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق دو صحافیوں کی جانب سے لکھی گئی کتاب میں یہ انکشاف کیا گیا ہےکہ سابق امریکی صدر کا خیال تھا کہ امریکا میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے شہریوں کو گوانتاناموبے کی جیل میں رکھا جائے۔

رپورٹ کے مطابق کتاب میں بتایا گیاہے کہ امریکا میں کورونا وائرس کی صورتحال خراب ہونے کے بعد ٹرمپ نے فروری 2020 میں ہونے والی ایک میٹنگ میں اپنے اسٹاف سے سوال کیا کہ کیا ہمارے پاس ایسا کوئی آئس لینڈ نہیں جس کے ہم مالک ہیں؟ گوانتاناموبے کے بارے میں کیا خیال ہے؟ کیوبا میں موجود گوانتاناموبے جیل کو امریکا سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں کے لیے استعمال کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اُس وقت ٹرمپ نے کہا کہ ہم مصنوعات درآمد کرتے ہیں اور ہم وائرس درآمد نہیں کریں گے، اس میٹنگ کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ خود وائرس کا شکار ہوگئے اور انہیں اسپتال منتقل کرنا پڑا۔

سابق امریکی صدر کے دور میں امریکا کو کورونا کی انتہائی خطرناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا اور جان ہاپکنز یونیورسٹی کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے دور حکومت تک امریکا میں کورونا سے 4 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے تھے۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے اس وقت کے سیکرٹری صحت سے کہا کہ ٹیسٹنگ مجھے مار رہی ہے، ٹیسٹنگ کی وجہ سے میں الیکشن ہار جاؤں گا۔

مشہور خبریں۔

صیہونی حکومت میں سیاسی تعطل جاری

?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:صہیونی اخبار معاریو کی جانب سے کیے گئے سروے میں بتایا

چینی فوج ہائی الرٹ

?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:آبنائے تائیوان سے امریکی کروزروں کے گزرنے کے بعد چینی فوج

بحران جتنا شدید ہے وہ فوجی آمریت کو راغب کرنے کیلئے کافی ہے، شاہد خاقان عباسی

?️ 24 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر

ایران کے ساتھ تکنیکی مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے: امریکہ

?️ 23 جون 2026سچ خبریں:  ڈونلڈ ٹرمپ، صدرِ امریکہ کے معاون جے ڈی وینس نے

فرانس نے UNRWA کو مالی امداد دوبارہ شروع کر دی

?️ 30 مارچ 2024سچ خبریں: بہت سے یورپی اور مغربی ممالک کے بعد، فرانس نے

صیہونی سفارتکاروں کی بھی نیندیں حرام

?️ 22 مارچ 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ میں صیہونی حکومت کے نمائندے نے حزب اللہ کی

انٹربینک میں ڈالر 1.33 روپے مہنگا ہونے کے بعد 187.25 روپے کا ہو گیا

?️ 21 اپریل 2022کراچی: (سچ خبریں)ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطع پر پہنچ گیا۔پاکستانی

ہیومن رائٹس واچ نے شام کی عبوری حکومت کی شفافیت اور سنجیدگی فراہم کرنے میں ناکامی پر تنقید کی ہے

?️ 18 نومبر 2025سچ خبریں: بین الاقوامی تنظیم "ہیومن رائٹس واچ” نے شام کی عبوری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے