?️
کراچی: (سچ خبریں) ہر سال کی طرح رواں برس بھی پاکستان کی معروف شوبز شخصیات، میڈیا سے وابستہ افراد، یوٹیوبرز اور دیگر شعبہ جات سے وابستہ افراد نے شادیاں کیں۔
سال 2024 میں تقریبا ہر ماہ کسی نہ کسی بڑی اہم شخصیت کی شادی ہوئی، تاہم زیادہ تر شادیاں سال کے آغاز اور سال کے اختتام پر ہوئیں۔
پاکستان میں عام طور موسم سرما میں شادیاں کی جاتی ہیں اور نومبر سے فروری تک زیادہ تر شادیاں ہوتی ہیں اور معروف شخصیات بھی نئی زندگی شروع کرنے کے لیے ان ہی مہینوں کا انتخاب کرتی ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ رواں برس زیادہ تر معروف شخصیات نے دوسری شادیاں کیں۔
شعیب ملک اور ثنا جاوید
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید نے جنوری 2024 میں سے دوسری شادی کی تھی۔
عرشی رضی خان
ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل اداکارہ عریشہ رضی خان نے نکاح کے دو سال بعد فروری 2024 میں عبدالصمد سے شادی کی۔
ایمن زمان خان
اداکارہ، ٹک ٹاکر، اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ایمن زمان نے بھی فروری 2024 میں نکاح کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا۔
مدیحہ رضوی اور جنید علی پرویز
معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے طلاق کے ڈیڑھ سال بعد اپریل 2024 میں خاموشی سے جنید علی پرویز سے دوسری شادی کی تھی۔
اے ایس پی شہربانو نقوی
لاہور میں مشتعل ہجوم کے درمیان خاتون کی جان بچانے والی خاتون پولیس افسراسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس شہربانو نقوی بھی اپریل 2024 میں شادی کے بندھن میں بندھیں۔
ذوہاب خان اور وانیہ ندیم
نوجوان اداکار ذوہاب خان نے ساتھی اداکارہ وانیہ ندیم سے مئی 2024 میں نکاح کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا۔
فیروز خان اور ڈاکٹر زینب
اداکار فیروز خان نے جون 2024 میں ڈاکٹر زینب سے دوسری شادی کی۔
نیوز اینکر محمد جنید
معروف نیوز اینکر محمد جنید ظفر نے بھی جون 2024 میں شادی کی۔
انوشے اشرف
ویڈیو جوکی (وی جے)، ماڈل و ٹی وی میزبان انوشے اشرف نے جولائی 2024 میں خاموشی سے شہاب رضا مرزا سے آن لائن نکاح کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا۔ اداکارہ نے یہ واضح نہیں کیا تھاکہ ان کی رخصتی بھی ہوگئی یا نہیں؟
جویریہ عباسی
سینیئر اداکارہ جویریہ عباسی نے شادی کے دو ماہ بعد جولائی 2024 میں تصدیق کی تھی کہ انہوں نے دوسری شادی کرلی۔
دانیہ ملک شاہ
معروف سیاسی شخصیت اور میزبان مرحوم عامر لیاقت حسین سے شادی کرکے شہرت حاصل کرنے والی ان کی تیسری بیوہ دانیہ ملک شاہ نے بھی جولائی 2024 میں دوسری شادی کی۔
عمیر جسوال
گلوکار و اداکار عمیر جسوال نے ایک ماہ تک دوسری شادی کو خفیہ رکھنے کے بعد نومبر 2024 میں دوسری شادی کا اعتراف کیا تھا۔
سکندر رضوی
ماڈل و اداکار سکندر رضوی نے نومبر 2024 میں ہسپانوی لڑکی سے شادی کی۔
ارشاد بھٹی اور سما راج
صحافی اور تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے پہلی اہلیہ کے انتقال کے دو سال بعد سابق اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سما راج سے دسمبر 2024 میں دوسری شادی کی۔
احمد عباس – بیٹا اسما عباس
سینیئر اداکارہ اسما عباس کے بیٹے احمد عباس سال کے اختتامی ہفتے میں نکاح کے بندھن میں بندھے۔
شہریار منور اور ماہین صدیقی
شہریار منور اور ماہین صدیقی نے 27 دسمبر 2024 کو نکاح کیا، تاہم سال کے اختتام تک ان کی ولیمے کی تقریب منعقد نہیں ہوئی تھی۔
رحمہ زمان
ماڈل و اداکارہ رحمہ زمان نے بھی سال کے اختتامی ہفتے میں نکاح کیا، تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ان کی رخصتی بھی ہوگی یا صرف ابھی انہوں نے نکاح کیا۔
مشہور خبریں۔
اپوزیشن لیڈر کی توہین کرنے پر برطانوی وزیر اعظم پر دباؤ میں اضافہ
?️ 11 فروری 2022سچ خبریں:برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اس ملک کی پارلیمنٹ میں حزب
فروری
افریقی بغاوتوں مقابلہ کرنے کا مغربی طریقہ
?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں: سوڈانی ماہر نے بعض افریقی ممالک میں حالیہ بغاوتوں کے
ستمبر
لبنان کی سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ میں اسرائیل کے خلاف شکایت
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان نے سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل
اکتوبر
انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں بحرین کی حکومت کا ہاتھ
?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں: انسانی حقوق کے نگراں ادارے کی رپورٹ کے مطابق
اکتوبر
نصف امریکی بائیڈن کی خارجہ پالیسی سے ناخوش
?️ 18 اگست 2022سچ خبریں: ان انتخابات کے تسلسل میں جو اس ملک کے
اگست
امریکامخالف بیان سے عمران خان نے اپنی زندگی خطرے میں ڈال دی ہے: صحافی ہارون الرشید
?️ 21 جون 2021لاہور (سچ خبریں) سینئر صحافی ہارون الرشید نے اہم انکشاف کرتے ہوئے
جون
فلسطینی نوجوانوں کا مغربی کنارے میں صیہونی غاصبوں پر حملہ
?️ 24 جنوری 2022سچ خبریں: فلسطینی نوجوانوں نے اتوار کی شب نابلس کے جنوب میں
جنوری
جمیل احمد گورنر اسٹیٹ بینک مقرر کر دیا گیا۔
?️ 19 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وفاقی حکومت نے جمیل احمد کو 5 سال کے
اگست