?️
سچ خبریں: لندن کے رائل اوپیرا ہاؤس میں ایک فنکار کی جانب سے اسٹیج پر فلسطینی پرچم لہرانے پر انتظامیہ نے ردعمل دیتے ہوئے اسے ’غیر مناسب اقدام‘ قرار دے دیا۔
ڈان اخبار میں شائع خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق لندن کے رائل اوپیرا ہاؤس میں اتوار کے روز ایک فنکار کے اسٹیج پر فلسطینی پرچم لہرانے کے اقدام کو ’مکمل طور پر نامناسب‘ قرار دیا گیا۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسٹیج کے کنارے پر مختصر سی ہاتھا پائی ہوئی، جہاں ایک شخص، جو شرٹ اور ٹائی میں ملبوس تھا، فنکار کو روکنے کی ناکام کوشش کرتا ہے۔
یہ واقعہ ہفتے کے روز لندن میں جوزیپے وردی کی چار ایکٹ پر مشتمل اوپیرا ’ایل ٹروویٹورے‘ کے 11 روزہ سلسلے کے اختتامی شو کے دوران اس وقت پیش آیا جب پردہ گرنے سے قبل فنکاروں نے سلامی دی۔
ایک شخص، جس نے دعویٰ کیا کہ وہ تماشائیوں میں شامل تھا، اس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ رائل اوپیرا ہاؤس میں آج رات غیر معمولی مناظر دیکھنے کو ملے، ’ایل ٹروویٹورے‘ کے اختتام پر پس منظر میں کام کرنے والے ایک فنکار نے اسٹیج پر آ کر فلسطین کا پرچم لہرایا، وہ بس وہیں کھڑا رہا، نہ جھکا اور نہ کچھ بولا۔
اس نے مزید لکھا کہ ’اسٹیج کے پیچھے سے کوئی مسلسل اس سے پرچم چھیننے کی کوشش کرتا رہا اور یہ سب بہت ہی حیران کن صورتحال تھی‘۔
کوونٹ گارڈن میں واقع رائل بیلے اینڈ اوپیرا کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فنکار کی جانب سے یہ اقدام بغیر اجازت کے کیا گیا تھا۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب متعدد فنکار اس سال کے گلاسٹن بری میوزک فیسٹیول میں غزہ کے عوام کے لیے یکجہتی کے پیغامات دے چکے ہیں، ان فنکاروں میں کنی کیپ، باب وائلن، وولف ایلس اور ایمیل اینڈ دی اسنیفرز شامل ہیں۔
خیال رہے کہ پولیس اب بھی مشہور جوڑی ’باب وائلن‘ کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے جن کے مرکزی گلوکار نے فیسٹیول کے دوران اسرائیلی فوج کے خلاف نعرے بازی کی تھی۔
مشہور خبریں۔
غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کی امریکی تجویز
?️ 30 مئی 2025سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے خصوصی نمائندے اسٹیو وِٹکاف نے غزہ میں 60
مئی
سید حسن نصر اللہ کے بیان پر صہیونی میڈیا کا رد عمل
?️ 15 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے حزب اللہ کے سکریٹری
جنوری
پی ٹی آئی نے وزیر اعلی سندھ کے خلاف بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا
?️ 28 جون 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم
جون
روس یوکرین کو ڈرون حملوں سے تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے: زیلینسکی
?️ 3 جنوری 2023سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے دعویٰ کیا
جنوری
سعودی عرب کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت بند ہونے کا امکان
?️ 15 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی سینیٹ کے ایک رکن نے اعلان کیا کہ بائیڈن ممکنہ
اکتوبر
۱۷۰۰ فلسطینی قیدی آزاد، اسرائیل کے پانچ جیلوں سے منتقلی کا آغاز
?️ 11 اکتوبر 2025۱۷۰۰ فلسطینی قیدی آزاد، اسرائیل کے پانچ جیلوں سے منتقلی کا آغاز
اکتوبر
پارلیمنٹ، سپریم کورٹ اور جی ایچ کیو پر حملہ ایک جیسا ہے تو پھر تفریق کیوں؟ جسٹس مندوخیل
?️ 3 فروری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ
فروری
ملک بھر میں سوشل میڈیا پر کچھ گھنٹوں کے لئے پابندی لگا دی گئی
?️ 16 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزارت داخلہ کی جانب سے پی ٹی اے چیئرمین
اپریل