?️
کراچی: (سچ خبریں) اداکار عماد عرفانی نے اعتراف کیا ہے کہ خوبصورت ہونے کا انہیں فائدہ ملا جب کہ وہ اپنی خواتین مداحوں سے متعلق نہیں جانتے کہ وہ کتنی ہیں اور کیوں ان کی مداح ہیں، وہ اس معاملے میں سادہ ہیں۔
عماد عرفانی نے حال ہی میں ملیحہ رحمٰن کو دیے گئے انٹرویو میں اپنی خوبصورتی، اداکاری اور مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے یہ اعتراف بھی کیا کہ مقبول ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ کی کامیابی کے بعد ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا، لوگ انہیں مزید جاننے لگے، ان کا احترام کرنے لگے۔
ایک سوال کے جواب میں اداکار نے اپنی مداح خواتین سے متعلق مبہم جواب دیا اور کھل کر بات نہ کر سکے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان، جنید جمشید اور فواد خان کے مقابلے ان کی مداح خواتین کی تعداد بہت کم ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں واقعی اس متعلق کچھ معلوم نہیں کہ خواتین ان کی مداح ہیں یا نہیں اور یہ کہ وہ اس معاملے میں سادہ طبیعت ہیں۔
ایک اور سوال کے جواب میں عماد عرفانی نے اپنی اہلیہ مریم کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ ان کے کیریئر اور شخصیت میں بہتری میں ان کی اہلیہ کا بھی بڑا ہاتھ رہا ہے۔
ان کے مطابق بطور شریک حیات ان کی اہلیہ سمجھدار رہی ہیں، انہیں کبھی ان کے کام یا خواتین کے ساتھ قریب آنے پر کوئی مسئلہ نہیں ہوا، وہ جانتی ہیں کہ بطور اداکار ان کے شوہر کی کیا ذمہ داریاں ہیں۔
عماد عرفانی نے خوبصورتی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اعتراف کیا کہ خوبصورت ہونے کا انہیں فائدہ ہوا، اچھی شکل و صورت ان کی کامیابی اور مضبوطی بنی۔
انہوں نے اپنی خوبصورتی کا کریڈٹ اپنے والدین کو دیا اور کہا کہ والدین کی وجہ سے وہ اتنے خوبصورت ہیں۔
اسی دوران انہوں نے ایک بار پھر یہ دعویٰ کیا کہ وہ عمران خان، جنید جمشید اور فواد خان کے مقابلے کم خوبصورت ہیں۔
عماد عرفانی کا اسی حوالے سے مزید کہنا تھا کہ خوبصورت ہونے کی وجہ سے عام طور پر اداکاری دب جاتی ہے اور پھر لوگوں کی خوبصورتی پر توجہ دی جاتی ہے اور یہ مسئلہ صرف پاکستان میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں ہے۔
انہوں نے مثال دی کہ جس طرح ٹام کروز جیسے اداکار کو ان کی اداکاری کے بجائے ان کی خوبصورتی کی وجہ سے جانا جاتا ہے، اسی طرح باقی خوبصورت اداکاروں کے ساتھ بھی ہوتا ہے اور ان کے ساتھ بھی ہوگا۔
مشہور خبریں۔
امریکہ اور اسرائیل کے درمیان بڑا سودا
?️ 8 فروری 2025سچ خبریں: امریکہ نے جمعہ کے روز اسرائیل کو 7.4 بلین ڈالر
فروری
گلوبل وارمنگ کیلئے اقدامات بہت ضروری ہیں: وزیراعظم
?️ 3 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ گلوبل
جون
معاہدہ دستیاب ہے، ایران اپنی سرخ لکیروں پر مصر
?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں: ویانا میں برطانوی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے ایران کے
مارچ
اسرائیلی فوج کے کواڈ کاپٹر کو فلسطینی مزاحمت کاروں نے کیسے شکار کیا ؟
?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں: الاقصی شہداء بٹالین نے بھی سرایا القدس کے تعاون سے
دسمبر
ٹیریان وائٹ کیس: عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار
?️ 21 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے مبینہ بیٹی ٹیریان وائٹ
مئی
عدالتی احکامات کے باوجود 20 دن سے ملک بھر میں ٹوئٹر بند
?️ 10 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عدالتی احکامات کے باوجود گزشتہ 20 دن سے
مارچ
روسی باغی کون ہیں؟
?️ 24 جون 2023سچ خبریں:ویگنرز ایک پرائیویٹ آرمی ایک نجی کمپنی ہے جس کا روسی
جون
روسی معیشت مغربی پیش گوئیوں سے کہیں زیادہ مضبوط: لی مونڈے
?️ 14 فروری 2023سچ خبریں:فرانسیسی اخبار لی موندے نے ایک تجزیاتی رپورٹ میں گزشتہ 12
فروری