?️
سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات کے امیدواروں کے معاونین کے درمیان ہونے والے انتخابی مباحثہ میں اسرائیل پر ایران کا حالیہ حملہ مرکزی نقطہ رہا۔
روئٹرز خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات کے امیدواروں کے معاونین کے درمیان ایک انتخابی مباحثہ ہوا، جس میں ایران کی جانب سے مقبوضہ علاقوں پر ہونے والا حالیہ حملہ اس مباحثے کا اہم حصہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل پر ایران کے حملے کے تباہ کن نتائج ہو سکتے ہیں: انگلینڈ
تفصیلات کے مطابق، ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کمالا ہیرس کے معاون ٹیم والٹز اور ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے معاون جی ڈی ونس نے آج صبح ایک ٹیلیویژن مباحثے میں شرکت کی۔
اس مباحثے کے دوران، ٹیم والٹز نے ایک بار پھر کملا ہیرس کی صیہونی ریاست کی غیر متزلزل حمایت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم اسرائیل کو ایران کی دھمکیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے اپنی حمایت جاری رکھیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کے دور صدارت میں ایران نے ہمارے مفادات کے خلاف آزادانہ کارروائیاں کیں۔
ٹرمپ کے معاون نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کی خطے میں کارروائیوں، بشمول اسرائیل پر حملے کے، کا مشاہدہ کر رہے ہیں، جو بائیڈن انتظامیہ کی کمزوری کے بغیر ممکن نہ تھا، ٹرمپ کے دور میں دنیا میں کوئی بڑا تنازعہ نہیں تھا۔
مزید پڑھیں: ایران کے اسرائیل پر حملے نے کیا ثابت کیا؟ عراقی تجزیہ کار کی زبانی
مباحثے کے دوران دونوں فریقین نے اسقاط حمل، موسمیاتی تبدیلی، پناہ گزینوں کا بحران اور امریکہ کے داخلی مسائل پر بھی گفتگو کی اور ایک دوسرے پر حملہ کیا۔
واضح رہے کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات رواں سال 5 نومبر کو ہونے والے ہیں۔


مشہور خبریں۔
ایرانی میزائل روزانہ 200 ملین ڈالر کا خرچ اسرائیل پر ڈال رہے ہیں۔
?️ 20 جون 2025سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل نے صہیونی رژیم کے ایران پر سنگین
جون
عید پر رشتے داروں کو گھر آنے کی دعوت نہ دیں: وزیرِ اعلیٰ سندھ
?️ 12 مئی 2021کراچی (سچ خبریں) کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر وزیرِاعلیٰ سندھ
مئی
سعودی عرب میں جشن کی اجازت ، حکومت پر تنقید ممنوع!:سنڈے ٹائمز
?️ 1 فروری 2023سچ خبریں:ایک برطانوی اخبار نے سعودی عرب میں سماجی تبدیلیوں کے حوالے
فروری
ایک اور طوفان الاقصی؛اس بار بحیرہ احمر میں
?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے بحیرہ احمر میں ایک اسرائیلی بحری جہاز
نومبر
کئی سالوں سے کشیدہ تعلقات کے بعد ابو ظہبی ولی عہد کی ترک صدر کے ساتھ گفتگو
?️ 1 ستمبر 2021سچ خبریں:ابوظہبی اور انقرہ کے درمیان برسوں کے کشیدہ تعلقات کے بعد
ستمبر
صیہونیوں کی پابندیوں کے باوجود کتنے فلسطینی مسجد اقصیٰ حاضر ہوئے؟
?️ 14 مارچ 2024سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی قابضین کی
مارچ
اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں۔ مراد علی شاہ
?️ 8 فروری 2026کراچی (سچ خبریں) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے
فروری
بھارت کشمیریوں کی آواز کو طاقت کے بل پر دبانے کی پالیسی پر مسلسل عمل پیرا ہے، حریت کانفرنس
?️ 19 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
مارچ