سچ خبریں: بالی وڈ کی سپراسٹار کاجول نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنے ساتھی اداکار بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی کون سی عادت ناپسند ہے۔
ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ سے سوال پوچھا گیا کہ وہ اپنے دوست شاہ رخ خان کی کون سی باتیں پسند اور ناپسند کرتی ہیں۔
کاجول کا کہنا تھا کہ انہیں شاہ رخ کی یہ بات پسند نہیں کہ جب وہ سیٹ پر آتے تو ان کو سب فنکاروں کے ڈائیلاگ یاد ہوتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: شارخ خان کے ہمشکل کا ایک اور کارنامہ،سب حیران
اداکارہ نے مزید بتایا کہ اگر کوئی سین تین چار صفحات کا لکھا ہوتو شاہ رخ اس کو بھی زبانی یاد کرلیتے ہیں، اسے سب فنکاروں کے ڈائیلاگ ازبر ہوتے ہیں۔
کاجول کا مزید کہنا تھا کہ وہ بہت اچھی دوستی کے باوجود شاہ رخ کو روزانہ میسج نہیں بھیجتی ہیں لیکن اگر وہ اداکار کو رات کو تین بجے فون کریں تو وہ ضرور جواب دیں گے۔
مزید پڑھیں: عامر خان کا شارخ خان کے تحفے پر حیران کن تبصرہ
شاہ رخ خان اور کاجول کی جوڑی ہندی سینما کی مقبول ترین جوڑی ہے اور ان دونوں نے بالی وڈ کی متعدد بلاک بسٹر فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔