کراچی (سچ خبریں) معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ 16 سال کی تھیں تو ان کا وزن 75 کلو تھا۔میزبان ندا یاسر نے جب یہ بات سنی تو انہیں حیرانگی ہوئی تاہم آئمہ بیگ کہنا تھا کہ انہیں ڈینگی ہوگیا تھا جس کے بعد ان کا وزن آج تک دوبارہ کبھی نہیں بڑھا ۔
آئمہ بیگ نے ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی، میزبان ندا یاسر کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ آپ کو یقین نہیں آئے گا لیکن ان کا وزن 75 کلو تھا اور ان کی ٹرپل چِن تھی۔آئمہ بیگ کی یہ بات سن کر ندا یاسر حیران رہ گئیں اور کہا کہ آپ بچی ہوں گی تب۔
جس پر آئمہ نے جواب دیا کہ وہ بچی نہیں تھیں تب وہ 16 سال کی تھیں اور کالج میں تھیں، کالج میں لڑکیاں اس عمر میں بڑی فِٹ لگتی ہیں تو انہیں کمپلیکس ہونا شروع ہوگیا تھا کہ ان کے ساتھ کی ساری لڑکیاں وہ کپڑے پہن رہی ہیں جو وہ نہیں پہن سکتیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کیونکہ ان کا وزن 75 کلو بلکہ اس سے بھی زیادہ تھا تو وہ ہر طرح کے کپڑے نہیں پہن سکتی تھیں۔انہوں نے اپنے وزن کم کرنے کے بارے میں مزید بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں ایسا کہنا نہیں چاہیے لیکن انہیں ڈینگی ہوگیا تھا اور اس کے بعد ان کا وزن دوبارہ کبھی بڑھا ہی نہیں۔
مشہور خبریں۔
گروپ20کے رکن ممالک مقبوضہ کشمیر میں اجلاس کا بائیکاٹ کریں، بشیر عرفانی
اپریل
جو ہمارے شہدا کی توہین کرتا ہے ہم بھی ان کا احترام نہیں کریں گے، مریم نواز
جون
نیتن یاہو اعصابی تناؤ کا شکار
نومبر
نو منتخب وزیر اعظم کا عوام کو ریلیف
اپریل
صیہونیوں نے شام میں شکست تسلیم کی ، بشارالاسد کو ہٹانے کی بات ختم
نومبر
اسپیس ایکس کا اسٹارشپ پروٹو ٹائپ لانچ کے چند منٹ بعد ہی خلا میں پھٹ گیا
جنوری
پارٹی سربراہی کا معاملہ: عمران خان کا سپریم کورٹ سے رجوع
جنوری
امریکہ آبنائے تائیوان میں فوجی مشق کرتا ہوا
اگست