?️
کراچی (سچ خبریں) پاکستانی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ میوزک کنسرٹ کے دوران بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا ہے۔جس کا ویڈیو بھی وائرل ہوا ہے اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسٹیج کے قریب کچھ لڑکے ان سے بدتمیزی سے پیش آرہے ہیں جس پر ان کا کہنا ہے کہ میں شو چھوڑ کر واپس چلی جاؤں گی۔
آئمہ بیگ کی جانب سے پنجاب کالج میں کیے گئے میوزک کنسرٹ کے دوران چند اوباش لڑکوں نے اُن سے بدتمیزی کی، آئمہ بیگ کے کنسرٹ کی وائرل ہوتی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے اسٹیج کے قریب کھڑے کچھ لڑکے اُن سے بد تمیزی سے پیش آ رہے ہیں۔
آئمہ بیگ پیچھے ہٹتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ ’دیکھو بد تمیزی کرو گے تو میں شو چھوڑ کر واپس چلی جاؤں گی، کسی ایک کی وجہ سے جو سارے یہاں اچھے لوگ کنسرٹ انجوائے کرنے آئے ہوئے ہیں اُن کے ساتھ یہ برا ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ جہاں سیاسی جلسوں میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی کے واقعات عام ہو چکے ہیں وہیں اب میوزک کنسرٹس کے دوران شائقین کی جانب سے کبھی خواتین اور کبھی گلوکاروں کے ساتھ بد تمیزی کے واقعات بھی عام ہو چکے ہیں۔اس سے قبل بھی ایک میوزک شو میں موجود اوباشوں کی جانب سے لڑکیوں سے بد تمیزی کرنے پر معروف گلوکار عاطف اسلم شو چھوڑ کر چلے گئے تھے۔


مشہور خبریں۔
اہم صیہونی بینک سائبر حملے کا شکار
?️ 11 اپریل 2022سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کے الیکٹرانک ڈیٹا بیس اور اہم ترین بینکوں کی
اپریل
ٹی ٹی پی کا حکومت سے جنگ بندی میں توسیع کا اعلان
?️ 18 مئی 2022(سچ خبریں)ٹی ٹی پی نے حکومت پاکستان کے ساتھ جنگ بندی میں
مئی
ایف جی ای ایچ اےکےملازمین کا کرپشن، اقربا پروری پر وزیراعظم آفس کو خط
?️ 22 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای
جولائی
دنیا کا سب سے بڑا ہوئی جہاز پاکستان کیوں آیا
?️ 1 جولائی 2021کراچی(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق افغانستان سے اتحادی افواج کے ساز و
جولائی
بائیڈن نے اس بار امریکہ کے ساتھ کیا کیا؟
?️ 19 جون 2024سچ خبریں: ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بائیڈن نے گروپ آف سیون
جون
دہشتگرد نے پہلے فائرنگ کی پھرتیسری صف میں جاکر خود کو دھماکے سے اڑایا،آئی جی خیبرپختونخوا پولیس
?️ 4 مارچ 2022پشاور (سچ خبریں) آئی جی خیبرپختونخوا پولیس نے کہا ہے کہ دہشتگرد نے پہلے
مارچ
جی ایچ کیو حملہ کیس؛ عمران خان اور شاہ محمود قریشی سمیت دیگر ملزمان کی پیشی کا حکم
?️ 9 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں
اپریل
صیہونی حکومت کے سب سے بڑے جاسوس غبارے کا مقصد ؟
?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:Yediot Aharonot اخبار نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے سب
مئی