?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ زراعت کو کسانوں کی مدد اور زیادہ پیداوار والے شعبے میں تبدیل کر رہے ہیں، حکومت کی توجہ برآمدی صنعتوں کے لیے سرمایہ کاری بڑھانے پر ہے، حکومت کا مقصد پچھلے سال کے مقابلے میں زیادہ پیداوار حاصل کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجیحی شعبوں پر جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں ایگری کلچر ٹرانسفارمیشن پلان اور خصوصی اقتصادی زونز پر عملدر آمد کا جائزہ لیا گیا۔وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پہلی بار جامع ایگری کلچر ٹرانسفارمیشن پلان بنایا، حکومت اس پلان کو ترجیحی بنیادوں پر نافذ کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ زراعت کو کسانوں کی مدد اور زیادہ پیداوار والے شعبے میں تبدیل کر رہے ہیں، کسان کارڈ، کھاد پر سبسڈی اور مویشیوں کی جینیاتی بہتری حکومتی مقصد ہے۔ حکومت کا مقصد پچھلے سال کے مقابلے میں زیادہ پیداوار حاصل کرنا ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کی توجہ برآمدی صنعتوں کے لیے سرمایہ کاری بڑھانا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کاروبار کرنے میں آسانی پر توجہ کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے، سرمایہ کاروں کا اعتماد حکومت نے مؤثر پالیسی اقدامات سے حاصل کیا۔


مشہور خبریں۔
سعودی جیلوں میں قید فلسطینی شہری
?️ 19 جون 2021سچ خبریں:تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اس وقت 160 فلسطینی سعودی عرب
جون
قیدیوں کے تبادلے کے لیے حماس کی سنجیدگی ظاہر ہوئی
?️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:غزہ میں گرفتار اسرائیلی فوجی مینگیستو کے حوالے سے قسام بٹالینز
جنوری
امیر جماعت اسلامی کا حکومت کو انتباہ
?️ 2 اگست 2024سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ
اگست
پاکستان تحریک انصاف کے 123 اراکین کے استعفے منظور
?️ 14 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا ہے
اپریل
سعودی وفد انصار اللہ کے ساتھ جنگ بندی کے لیے صنعاء پہنچا
?️ 10 اپریل 2023سچ خبریں:عرب میڈیا نے اس وفد کی آمد کی تصاویر شائع کرتے
اپریل
صیہونی جنگجوؤں نے مسجد الاقصی میں 42 فلسطینیوں کو زخمی کیا
?️ 29 اپریل 2022سچ خبریں: فلسطینی ہلال احمر نے اعلان کیا ہے کہ آج جمعہ
اپریل
امریکہ میں غیر قانونی تارکین وطن کی ملک بدری شروع
?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں: ٹرمپ انتظامیہ کے بارڈر سیکیورٹی کے نئے سربراہ تھامس ہومن نے
جنوری
یوکرین جنگ کے یورپ پر اثرات،میکرون کی زبانی
?️ 24 اکتوبر 2022سچ خبریں:فرانسیسی صدر نے یوکرین کی جنگ کے یورپ پر پڑنے والے
اکتوبر