ائمہ بیگ کے ساتھ کنسرٹ کے دوران بدتمیزی، ویڈیو وائرل

ائمہ بیگ کے ساتھ کنسرٹ کے دوران بدتمیزی، ویڈیو وائرل

?️

کراچی (سچ خبریں) پاکستانی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ میوزک کنسرٹ کے دوران بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا ہے۔جس کا ویڈیو بھی وائرل ہوا ہے اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسٹیج کے قریب کچھ لڑکے ان سے بدتمیزی سے پیش آرہے ہیں جس پر ان کا کہنا ہے کہ میں شو چھوڑ کر واپس چلی جاؤں گی۔

آئمہ بیگ کی جانب سے پنجاب کالج میں کیے گئے میوزک کنسرٹ کے دوران  چند اوباش لڑکوں نے اُن سے بدتمیزی کی، آئمہ بیگ کے کنسرٹ کی وائرل ہوتی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے اسٹیج کے قریب کھڑے کچھ لڑکے اُن سے بد تمیزی سے پیش آ رہے ہیں۔

آئمہ بیگ پیچھے ہٹتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ ’دیکھو بد تمیزی کرو گے تو میں شو چھوڑ کر واپس چلی جاؤں گی، کسی ایک کی وجہ سے جو سارے یہاں اچھے لوگ کنسرٹ انجوائے کرنے آئے ہوئے ہیں اُن کے ساتھ یہ برا ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ جہاں سیاسی جلسوں میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی کے واقعات عام ہو چکے ہیں وہیں اب میوزک کنسرٹس کے دوران شائقین کی جانب سے کبھی خواتین اور کبھی گلوکاروں کے ساتھ بد تمیزی کے واقعات بھی عام ہو چکے ہیں۔اس سے قبل بھی ایک میوزک شو میں موجود اوباشوں کی جانب سے  لڑکیوں سے بد تمیزی کرنے پر معروف گلوکار عاطف اسلم شو چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

مشہور خبریں۔

شیخ رشید نے مسلم لیگ ن کو تنقید کا نشانہ بنایا

?️ 27 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزارت داخلہ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ

امریکا میں ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ، درجنوں افراد زخمی ہوگئے

?️ 13 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا میں اسلحہ کی روک تھام کے قوانین میں

سعودی فوج کے ہاتھوں 25 یمنیوں پر شدید تشدد اور 7 افراد کی شہادت

?️ 13 مئی 2022سچ خبریں: یمن کی وزارت صحت نے آج جمعہ کو اعلان کیا

امریکہ کو کہاں سے سبق لینا چاہیے تھا؟امریکی سنیٹر کی زبانی

?️ 15 مئی 2024سچ خبریں: امریکی سینیٹر کرس مورفی نے کہا کہ امریکہ کی کوئی

فلسطینیوں کو مارو اور مزے کرو!؛صیہونی جنرل کا فوجیوں سے خطاب

?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی جنرل جنرل ابینوعم امونه نے صیہونی فوجیوں کے ایک اجتماع

’بسمل‘ میں ہمیں ہماری سوچ سے زیادہ امیر دکھایا گیا، سویرا ندیم

?️ 22 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) مقبول ڈرامے ’بسمل‘ میں امیر کاروباری شخص کی

پاکستان کا طالبان حکومت کے ساتھ سفارتی روابط بڑھانے پر اتفاق

?️ 21 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کا طالبان حکومت کے ساتھ سفارتی روابط

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی، الیکشن کمیشن اور سیکریٹری کابینہ ڈویژن کو نوٹسز جاری

?️ 4 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے پی ٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے