?️
سچ خبریں: معروف ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت مرحوم کی بیوہ، دانیہ شاہ نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں تصدیق کی کہ انہوں نے دوسری شادی کر لی ہے۔
دانیہ شاہ نے اپنے ویڈیو بیان میں تصدیق کی ہے کہ انہوں نے چند ماہ پہلے شہزاد سے دوسری شادی کر لی ہے۔
ویڈیو میں دانیہ شاہ نے بتایا کہ ان کی زندگی میں کئی مسائل چل رہے تھے اور انہیں ایک محرم کی ضرورت تھی جو ہر جگہ ان کا ساتھ دے سکے۔ اسی دوران، شہزاد نے انہیں نکاح کا پروپوزل بھیجا اور کافی سوچ بچار کے بعد انہوں نے ان سے نکاح کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر عامر لیاقت حسین 49 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
سامنے آنے والی ایک دوسری ویڈیو میں، دانیہ شاہ کے شوہر شہزاد کو ان کے ساتھ سڑک پر کھڑے دوستوں سے ملواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس ویڈیو میں شہزاد کہہ رہے ہیں کہ یہ ویڈیو ان لوگوں کے لیے ہے جنہیں ان کا دانیہ شاہ سے نکاح مذاق لگتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی دانیہ شاہ سے شادی 2، 4 ماہ پہلے ہو چکی ہے۔
مزید پڑھیں: ’نفیس و ذہین شخص بہت جلدی دنیا چھوڑگئے‘، عامر لیاقت کی برسی پر شوبزشخصیات افسردہ
واضح رہے کہ دانیہ شاہ کو 2022 میں عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو بنا کر وائرل کرنے کے الزام میں لودھراں سے گرفتار کر کے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔
بعد ازاں، کئی ماہ بعد عدالت نے ان کی رہائی کا حکم جاری کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
سلیوان کا سعودی عرب کا دورہ بے نتیجہ رہا
?️ 8 مئی 2023سچ خبریں:امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے ہفتے کے روز
مئی
یوکرائن کا روسی فوج کے خلاف کامیابی کا کوئی امکان نہیں: جرمن جنرل
?️ 1 جون 2022سچ خبریں: ریٹائرڈ جرمن جنرل رولینڈ کٹر کا خیال ہے کہ
جون
کملا ہیرس ایران کے ساتھ نئے جوہری معاہدے کی تلاش میں
?️ 30 اگست 2024سچ خبریں: مشرق وسطیٰ کی سیاست کے ماہر جوئل روبن نے کہا کہ
اگست
صیہونیوں کا امریکہ پر شام کو کمزور رکھنے کے لیے دباؤ
?️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں:باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی حکومت امریکی
مارچ
ابھی تو ابتدا ہے آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا
?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کا کہنا ہے کہ دشمن کی شکست ہماری
اکتوبر
پی ٹی آئی نے میرے غیر خفیہ وائس نوٹ کو متنازع بنانے کی کوشش کی، عطا تارڑ
?️ 25 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا
جولائی
فلسطین کی آزادی کا واحد راستہ مسلح مزاحمت ہے:عمان کے مفتی
?️ 25 جون 2022سچ خبریں:عمان کے مفتی اعظم شیخ احمد بن حمد الخلیلی نے کہا
جون
حماس کے ساتھ معاہدے کے لئے صیہونیوں کی نئی شرطیں
?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق تل ابیب نے حماس کے
جولائی