مشہور گلوگار شہزاد رائے کا مداحوں کو ایک خطرناک چیلنج

شہزاد رائے

?️

اسلام آباد {سچ خبریں} مشہور و معروف گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے نے اپنے مداحوں کو ایک خطرناک چینلج دیتے ہوئے اس کو احتیاط سے پورا کرنے کی بات کہی ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر شہزاد رائے نے اپنی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ایک اسٹنٹ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو میں شہزاد رائے اپنی ایک ٹانگ کو پکڑ کر کود رہے ہیں جبکہ دیکھنے میں یہ اسٹنٹ کافی خطرناک بھی لگ رہا ہے۔

شہزاد رائے نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے تمام صارفین کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر آپ بھی میری طرح یہ اسٹنٹ کرسکتے ہیں تو اپنی ویڈیو بناکر مجھے بھیجیں۔

انڈسٹری میں ’بھولا‘ کے کردار نے مجھے پہچان دی، عمران اشرف

مشہور گلوکار نے تمام صارفین کو ہدایت بھی دی کہ ’یہ اسٹنٹ احتیاط کے ساتھ کریں۔‘ شہزاد رائے کے اس چینلج کو انسٹاگرام صارفین کی بڑی تعداد نے قبول کرلیا ہے۔

صارفین ناصرف گلوکار کے اس کرتب کی تعریف کررہے ہیں بلکہ اُن سے اُن کی فٹنس کے حوالے سے دلچسپ سوال بھی پوچھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شہزاد رائے پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار ہونے کے ساتھ ہی معروف سماجی کارکن بھی ہیں، وہ بڑھ چڑھ کر سماجی کاموں میں حصہ لیتے دکھائی دیتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

یوکرین جنگ میں روس کی جیت کے بارے میں پینٹاگون کا اظہار خیال

?️ 10 جولائی 2023سچ خبریں: پینٹاگون کے ایک سینئر اہلکار نے واشنگٹن کی جانب سے

غزہ کے رہائشی علاقوں پر فضائی اور توپخانے کے حملوں کی لہر

?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: جہاں غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کے زمینی اور

وزیر کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کا غم و غصہ

?️ 6 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز نے

عرب ممالک صہیونی ہتھیاروں کے سب سے بڑےخریدار

?️ 14 جون 2023سچ خبریں:اسرائیلی حکام نے اعلان کیا کہ 2022 میں اس حکومت کی

وحشیانہ حملے میں 5 فلسطینی جنگجو شہید

?️ 28 ستمبر 2022سچ خبریں:    فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ جنین کیمپ

فلسطینیوں کی نقل مکانی کے بارے میں ٹرمپ کے بیان پر اردن کا سخت ردعمل

?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں:اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

منخرف اراکین پنجاب اسمبلی کی خالی نشتوں پر انتخابات کے شیڈول کا اعلان

?️ 25 مئی 2022لاہور(سچ خبریں) پی ٹی آئی کے منخرف اراکین پنجاب اسمبلی کی خالی نشتوں پر انتخابات کے شیڈول

مری سانحہ کی ذمہ دار حکومت ہے: اسلام آباد ہائیکورٹ

?️ 13 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے