?️
اسلام آباد {سچ خبریں} مشہور و معروف گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے نے اپنے مداحوں کو ایک خطرناک چینلج دیتے ہوئے اس کو احتیاط سے پورا کرنے کی بات کہی ہے۔
سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر شہزاد رائے نے اپنی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ایک اسٹنٹ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
مذکورہ ویڈیو میں شہزاد رائے اپنی ایک ٹانگ کو پکڑ کر کود رہے ہیں جبکہ دیکھنے میں یہ اسٹنٹ کافی خطرناک بھی لگ رہا ہے۔
شہزاد رائے نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے تمام صارفین کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر آپ بھی میری طرح یہ اسٹنٹ کرسکتے ہیں تو اپنی ویڈیو بناکر مجھے بھیجیں۔
مشہور گلوکار نے تمام صارفین کو ہدایت بھی دی کہ ’یہ اسٹنٹ احتیاط کے ساتھ کریں۔‘ شہزاد رائے کے اس چینلج کو انسٹاگرام صارفین کی بڑی تعداد نے قبول کرلیا ہے۔
صارفین ناصرف گلوکار کے اس کرتب کی تعریف کررہے ہیں بلکہ اُن سے اُن کی فٹنس کے حوالے سے دلچسپ سوال بھی پوچھ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ شہزاد رائے پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار ہونے کے ساتھ ہی معروف سماجی کارکن بھی ہیں، وہ بڑھ چڑھ کر سماجی کاموں میں حصہ لیتے دکھائی دیتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
مشرقی حلب میں شدید جھڑپیں ؛ گولانی کا ایک سپاہی ہلاک
?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: شام کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ قسد
اگست
حزب اللہ کی جوابی کارروائی ؛ دھمکی کے مقابل دھمکی
?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ نے اسرائیلی حکومت کی فوج کے ان
اکتوبر
سابق عراقی وزیر اعظم کے سر پر لٹکتی تلوار
?️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں: عراقی شیعہ کوآرڈینیشن فریم ورک کے رکن نے یہ بیان
اکتوبر
صہیونی ریاست کا مستقبل؛ داخلی بحران، عالمی دباؤ اور عدم استحکام کے چیلنز
?️ 26 اپریل 2025 سچ خبریں:موجودہ عالمی منظرنامے میں اسرائیل کو داخلی و خارجی بحرانوں
اپریل
ترکی میں موساد کے سات جاسوسوں کی گرفتاری
?️ 2 فروری 2024سچ خبریں: دنیا کے 28 ممالک میں موساد کے جاسوسی نیٹ ورک
فروری
ہم یوکرین میں ریفرنڈم کے نتائج کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے: بائیڈن
?️ 1 اکتوبر 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ واشنگٹن یوکرین کے مشرقی
اکتوبر
جمال خاشقجی کے قاتلوں کی پرتعیش زندگی ؛دی گارڈین میں انکشاف
?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں:خاشقجی کے قاتل ریاض کے ایک کمپلیکس میں سعودی حکومت کی
جنوری
12 عرب و اسلامی ممالک کا صیہونی آبادکاری اور شام پر حملے کی مذمت
?️ 21 اگست 2026سچ خبریں:12 عرب اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے مقبوضہ فلسطینی
اگست